تازہ ترین

جمعہ، 3 اپریل، 2020

مودی کا مذہبی گیان اور مسلمان

حمزہ اجمل جونپوری
آج صبح پردھان منتری جی لائیو آئے اور انہوں نے دیش واسیوں سے موم بتی اور دیا جلانے کو کہا آپ سبھی نے دیکھا سنا سمجھا مذاق اڑایا اور خاموشی اختیار کر لی اس سے پہلے بھی ایک بار ہندوانہ رسم تھالی پیٹنا تالی بجانا ہمارے سروں پر تھوپا گیا تھا بہت سے سادہ لوح مسلمان اس دام فریب میں آ گئے اور انہوں نے اسے انجام دیا ۔
یہ دیا جلانا اور موم بتی جلانا کیسا ہے اسکی کیا حقیقت ہے ۔ کیوں ایسا کرنے کو پردھان منتری جی نے کہا ہے اسکے پیچھے کیا راج نیتی ہے ؟ ہندو ایک ایسی قوم ہے جو چھوت چھات اور دوسروں کے بہکاوے میں آ جاتی ہے شرط یہ ہے کہ اس پر مذہب کا لیبل لگا ہو ۔۔ 

دیا جلانا موم بتی روشن کرنا انہیں کی ایجاد ہے انہیں کا رسم و رواج ہے انہیں کے مذہب کا ایک جزء ہے آج پردھان منتری جی نے کورونا کو بھگانے کے لئے یا اسے ختم کرنے کے لئے دیا اور موم بتی جلانے کا گیان دے چکے ہیں کہ 5 اپریل رات 9 بجے سبھی دیش واسی ہاتھ میں دیا اور موم بتی جلا کر بالکنی یا کھڑکی کے پاس کھڑے ہو جائیں۔ کچھ اندھ بھکت ڈاکٹروں کے مشوروں کو بھی مشکوک نظر سے دیکھتے ہوں گے اور کہتے ہوں گے ڈاکٹر تو بس ہمارا پردھان منتری ہی ہے اس لئے مجھے امید بھی یہی لگ رہی ہے پولیس والوں نے جنکی زیادہ سوجائی ہوگی وہ اندھ بھکت ہی ہوں گے ۔۔۔ خیر۔۔۔۔۔ بات آئی گئی ہمارے کچھ سادہ لوح مسلمان اس دام فریب میں بھی آ چکے ہیں اور انہوں نے عزم کر لیا ہوگا اور کمر کس لی ہوگی کہ 5 اپریل رات 9 بجے موم بتی جلانا ہی ہے ۔یاد رکھو اسلام اسکی اجازت بالکل نہیں دیتا ہے کہ تم اسلامی تہذیب کو بھلا کر ہندوانہ تہذیب كے رنگ میں رنگ جاؤ. اسلام تو صاف طور سے اس سے روکتا ہے:

عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم:‏ مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ

ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہیں میں سے ہے۔(ابو داؤد: ٤۰٣١ صححہ الالبانی)اسلئے مسلمانوں! اللہ كے واسطے اللہ سے ڈرو اور اللہ كے دشمنوں کی تہذیب کو نہ اپناؤ. اور اپنے کان کھول کر سن لو مسلمانوں اللہ تم سے کیا کہ رہا ہے:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَكُمْ هُزُوًا وَلَعِبًا مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ أَوْلِيَاءَ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِين

ترجمہ: مسلمانو! ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جو تمہارے دین کو ہنسی کھیل بنائے ہوئے ہیں (خواه) وه ان میں سے ہوں جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے یا کفار ہوں اگر تم مومن ہو تو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو۔(سورۃ المائدۃ: ٥٧)آپ کو زبردستی ہندوانہ رسم کا عادی بنایا جا رہا ہے کبھی تھالی اور تالی کے نام پر تو کبھی موم بتی اور دیا کے نام پر آپ کی تہذیب و ثقافت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے مسلمانوں آپ کے لئے وہی چیز ضروری ہے وہی احتیاط لازم ہے جو ڈاکٹرز اور علماء بتا رہے ہیں ۔۔آج پردھان منتری جی کورونا وائرس سے لڑنے کے بجائے آپ کو ہندوانہ رنگ میں رنگنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں آج ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی پردھان منتری نہیں بلکہ مذہبی اور جنونی پنڈت بیان دے رہا ہو اس فریب سے خود بھی بچنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے اس عزم کے ساتھ اس پختہ ارادے کے ساتھ کہ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے کافی ہیں ۔۔

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا(سورة المائدة 21) حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لئے رسول اﷲ کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے، ہر اُس شخص کیلئے جو اﷲ سے اور یومِ آخرت سے اُمید رکھتا ہو، اور کثرت سے اﷲ کا ذکر کرتا ہو

 کیا فیصلہ اب کیجئے بارے میں قتیل اسکے
وه  غیر  نہیں  لیکن   اپنا  بھی  نہیں   لگتا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad