دیوبند۔دانیال خان(یو این اے نیوز 12اپریل 2020)بے سہارا اور غریبوں کی امداد کے لئے دارالعلوم فاروقیہ دیوبند کی نگرانی میں شعبہ بیت المال جامعہ عربیہ عمر فاروق چیرٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ دریاباد ضلع سنت کبیر نگر کے فنڈ سے بلا تفریق ومذہب 200غرباء،مساکین اور صفائی ملازمین کو راشن جس میں تیل،چاول،آٹا،دال صابن،اور راشن سے متعلق امدادی سامان دارالعلوم فاروقیہ کے مہتمم مولانا نور الہدی قاسمی بستوی اور نائب مہتمم مولانا رحمت اللہ نور قاسمی کی قیادت میں تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر مولانا نور الہدی قاسمی بستوی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے انسان کہلانے کا وہی شخص مستحق ہے جو دوسروں کے لئے دل میں درد رکھتا ہو دوسروں سے محبت کا سلوک رکھتا ہو،ان کی مصیبت میں مدد کرتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ حسب سابق مستحقین میں بیت المال کے فنڈ سے کام ہوتا آیاہے اور آگے بھی کام ہوتا رہے گا انشاء اللہ۔مولانا رحمت اللہ نور قاسمی نے بتایا کہ ضلع سنت کبیر نگر میںشعبہ بیت المعال جامعہ عربیہ عمر فا روق چیرٹیبل اینذ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے جنتا کرفوں والے دن سے ہی غریب و ضرورت مند افراد کے درمیان راشن تقسیم کا عمل جا ری ہے،ٹرسٹ نے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اب دیوبند میں بھی راشن کٹس تقسیم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے دوسروں کے لئے بے لوث خدمت کے جزبہ کو زندگی میں کامیابی کی کلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے طرز عمل میں ہمیشہ خدمت کا جزبہ رکھنا چاہئے تاکہ دوسرے لوگ بھی متاثر ہو کر غرباء اور مساکین کی امداد کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں