دیوبند۔دانیال خان(یو این اے نیوز 12اپریل 2020)اگر آپ کوتوالی میں آئیں تو اپنی گاڑی کے پورے کاغذ ات لیکر ہی آئیں،مزکورہ فرمان صحافیوں کو جاری کرتے ہوئے کوتوالی انچارج نے کہا کہ اب صحافیوں کو جرائم سے متعلق کوئی بھی معلومات کوتوالی سے نہیں بلکہ پی آر او سہارنپور سے لینی ہوگی۔اسٹیٹ بینک کے باہر ہائی وے پر کوریج کرنے کے دوران ایک صحافی پر پولیس کی بربریت کے بعدصحافیوں کے ذریعہ دئے گئے دھرنے سے ناراض کوتوالی انچارج نے صحافیوں کو کوتوالی سے کرائم رپورٹ دینے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
انہوں نے کوتوالی میں باقاعدہ نوٹس لگا کر فرمان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کے لئے صحافیوں کو اب پی آر او سہارنپور سے رابتہ کرنا ہوگا،ساتھ ہی انہوں نے دوسرے نوٹس میں کوتوالی میں آنے کے دوران اپنی گاڑیوں کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ نوٹس ان کے علم میں آیا ہے،انہوں نے بتایا کہ اگلے انتظامات ہونے تک پی آر او سیل سے ہی جرائم سے متعلق تمام جانکاری دی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں