تازہ ترین

اتوار، 12 اپریل، 2020

جونپور میں باپ۔بیٹے نے کھایا زہر،علاج کےدوران باپ کی موت

جونپور(یو این اے نیوز 12اپریل 2020)گورا بادشاہ پور تھانہ حلقہ  میں اتوار کو ایک شخص نے زہرآلود چیز کھایا اور ساتھ ہی اپنے لڑکے  کو بھی کھلا دیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی جبکہ لڑکے  کو بنارس کے  بی ایچ یو ٹراما سینٹر سینٹر بھیج  دیا گیا۔پولیس کے مطابق  گورا بادشاہ پور تھانہ حلقے کے دھرما پور گاؤں کے رہائشی کملیش یادو (35) نے صبح کے وقت اپنے بیٹے آدتیہ یادو کو زہر آلود چیز کھلائی پھر خود بھی کھا لیا۔

جسکے بعد حالت بگڑنے لگی جسے دیکھ کر رشتہ داروں کو اطلاع دی گئی۔دونوں کو علاج کے لیے فوراً ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران کملیش یادو کی موت ہوگئی جس اہل خانہ میں کہرام مچ گیا  لاک ڈاؤن کی وجہ سے متوفی کے آخری رسومات میں صرف خاص لوگوں ہی شامل ہوسکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad