تازہ ترین

جمعہ، 24 اپریل، 2020

قریبی دوستوں نے کیا نوجوان عالم دین کا قتل، انتہائی افسوسناک واقعہ،

قریبی دوستوں نے کیا نوجوان عالم دین کا قتل، انتہائی افسوسناک واقعہ، 

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے 
سبزۂ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے 

انتہائ افسوس کے ساتھ اطلاع دیجاتی ہے کہ میرے بہت قریبی دوست  ہردلعزیز نوجوان شخصیت جناب مفتی سفیان رائیپوری کو کچھ دوست نما دشمنوں نے شہید کردیا ہے  ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون مفتی  صاحب تحصیل کیرانہ کے سونی پت روڈ پر پڑنے والے کاکورمؤ گاؤں میں یمنا برج کے قریب لب سڑک پر واقع جامعہ ہدی اللعالمین کے بانی و مہتمم تھے اور کافی عرصہ سے وہاں پر خدمت دین انجام دے رہے تھے موصوف انتہائ  خوش اخلاق،ملنسار ،مہمان نواز،منکسر المزاج اور ایک جید عالم دین  تھے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے سوشل میڈیا پر مفتی صاحب کی  گمشدگی کی خبریں گردش کر رہی تھی مگر  ایس ایچ او کیرانہ کی تفتیش وتحقیق کے مطابق دیر رات یہ بات واضح ہوئی کہ مفتی صاحب کو انہی کے مدرسہ کے دو مدرسین نے 15/اپریل کی رات  میں ہی شہید کردیا تھا اور ان کی  لاش کو  قریب میں واقع یمنا کے اندر دبا دیا تھا،  جب پولس  نے  سختی سے ان دونوں سے تفتیش کی تو انہوں نے اپنے جرم کا اقرار کیا اور ان کی نشاندہی پر لاش کو یمنا سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے 

اس  اندوہناک خبر نےدل کو پارہ پارہ کرکے رکھ دیا ہے یقینا ایسے مخلص دوست کی رحلت میرے لئے ایک کربناک سانحہ ہے ۔    پروردگار عالم بہشت بریں میں انھیں اعلی مقام نصیب فرمائے ، اوران کے  افرادخانہ و بازماندگان  خصوصاً والدہ محترمہ کو  صبروشکیبائی  عطاء فرمائے آمین۔ تمام احباب سے  درخواست ہیکہ موصوف کے لئے دعاءمغفرت وایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں 

دعا گو
محمد احسان قاسمی دھانوی 
خادم مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر ضلع سہارنپور

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad