مین پوری۔حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 24اپریل 2020)ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے مسلم سماج کے مذہبی رہنما ؤں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں کہا کہ رمضان کے مقدس تہوار کے دوران گھروں میں عبادت کریں۔ تمام مذہبی مقامات کورونا وائرس کی وجہ سے عوام کے لئے بند رہیں گے۔ مذہبی پروگراموں کی اجازت نہیں ہوگی۔صرف مساجد میں ہی امام، موئذن ہی رہیں گے، کوئی دوسرا شخص مساجد میں نہیں جائے۔
مسلم مذہبی رہنماء اس بات کو یقینی بنائین کہ رمضان المبارک کے دوران گھروں میں ہی عبادت کریں گے۔ سحری، افطار، تراویح، پانچ وقت کی نماز گھر میں ہی ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ روزے داروں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہو گی، ضلعی انتظامیہ کھانے پینے کی اشیاء، پھل، سبزیوں وغیرہ کی گھروں میں دستیابی کو یقینی بنائے گی۔
اور ہر تحصیل میں مسلم طبقے کے پاچ،پانچ افراد کوپاس جاری کئے جائیں گے، جو ضرورت پڑنے پر ضرورت مندوں طعامی اشیاء افطار و سحری کے لئے مقررہ قیمت پر مہیا کراسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کوئی بھی شخص بے وجہ گھر سے نہ نکلیں، لاک ڈاؤن کی مکمل پیروی کریں، اگرکوئی پریشانی ہو تو متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو مطلع کریں۔ افواہوں پر ہرگز دھیان نہ دیں،افواہوں سے محتاط رہیں۔ اگر کسی کے ذریعہ غلط، گمراہ کن افواہیں پھیلائی جائیں،تو ضلع انتظامیہ کو مطلع کریں۔ضلع انتظامیہ ایسے شخص کے ساتھ سخت کارروائی کرے گی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی ہر ایک ساعت بہت قیمتی ہوتیہے، یہ مہینہ مسلم سماج کے لوگوں کے لئے بہت خاص ہے، لہذا آپ سب کو اپنے اپنے گھروں میں عبادت کرنا چاہئے،اوراللہ کی بار گاہ میں سربسجود د ہو کر اللہ سے رحمت کی دعا کرنا چاہئے۔ ہر ایک شخص کے لئے اس بیماری سے راحت پانے کی دعاء کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کواس مشکل گھڑی میں اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھنا چاہئے،مساجد میں نہ جاکر گھروں میں ہی عبادت کرنا چاہئے۔اور امن امان کی دعاء کر نا چاہئے۔
اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بی رام، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اوم پرکاش، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر، کرہل، بھوگاؤں، کِشنی، گھرور، کراؤلی، رجنی کانت، رتن ورما، سدھیر کمار، رام سکل موریہ، انل کٹیار، انوپ کمار، ڈی ایس پی پریانک جین وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں