تازہ ترین

جمعہ، 24 اپریل، 2020

پارس ہاسیٹل کے مریضوں کے بعداب کوٹہ سے آئے طلباء کو ہوم قرنطینہ

مین پوری۔حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 24اپریل 2020)ضلع کے افسران کے لئے ایک روز نئی مصیبت کھڑی ہو جاتی ہے،کورونا وائرس کے سلسلے میں ضلع مین پوری محفوظ تھا،پھر اچانک قومی میڈیا میں تبلیغی جماعت کو لیکر شور شرابا برپا ہوگیا  (گویا کہ انہی جماعتی لوگوں نے کورونا  تیارکرکے پھیلایا ہو)  قومی میڈیا میں نام آنے کے بعد مین پوری انتظامیہ کاپوراپورا ذہن تبلیغی جماعت پر مرکوز ہوگیا۔ضلع کے مختلف صبوں سے جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اٹھا یا گیا،خدا شکر رہا سبھی لوگ مہلک مرض سے محفوظ نکلے

۔یہ جماعتی طبقہ مکمل طور سے کورنٹائن سے نکل بھی نہ پایا تھا کہ آگرہ شہر کے ایک پارس ہاسیٹل سے علاج کرا کر واپس آئے لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی،کیونکہ پارس ہاسیٹل کے طبی عملہ میں سے ایک شخص کورونا سے متاثر تھا۔مین پوری ضلع انتظامیہ پھر ایک بار جدو جہد میں لگ گئی،اور آگرہ ہاسپیٹل سے علاج کرا کر واپس آئے لوگوں کی فہرست طلب کر کے تلاش شروع کر دی۔ابھی ان پارس ہاسپیٹل سے علاج کرا کر واپس آئے لوگوں کا علاج(کوارنٹائن) چل ہی رہا تھا کہ۔۔۔ کوٹہ (راجستھان) کےء طلباء کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔ تحصیل بھوگاؤں کے ترقیاتی بلاکوں میں کوٹہ(راجستھان) سے آنے والے تیرہ طلباء کے تمام سر پرستوں،والدین سے ۴۱/ دن کے لئے ہوم قرنطینہ کئے جانے کا باؤنڈ(وعدہ) تحصیل بھوگاؤں میں پٗر کر وائے گئے ہیں۔ طلباء کے سر پرستوں سے یہ تحریر کرایا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی طالب علم گاؤں یا کسی اور دوسری جگہ گھومتا پھرتا پایا گیا تو مقدمہ درج کیا جائیگا۔

جمعرات کے روزتحصیلدار کمل کمار سنگھ نے اعلی افسران  کی ہدایت کے بعدکوٹا راجستھان سے(وکاس کھنڈ) ترقیاتی بلاک سلطان گنج، جاگیر اور بیور کے 13 افراد کو قرنطینہ کرائے جانے کے لئے بونڈ بھر وائے گئے ہیں۔سلطان گنج حلقہ کے تحت آنے والے گاؤں،سہارا، کندن پور، سوائی بھدورہ، علی پور کھیڑا، نہالپور اور محلہ آدرش نگر، بھیم نگر،اونتی بائی نگر،ترقی حلقہ بیور  (وکاس کھنڈ بیور)حلقہ کے محلہ قاضی ٹولہ، ارجن پور، جمعیت گنج، ہزارہ،اور پریم نگر، ترقی حلقہ جاگیر  (وکاس کھنڈجاگیر)کے ایک ر پرست سے باؤنڈ بھروائے گئے ہیں۔جس میں سبھی سرپرستوں سے یہ تحریر کر وایا گیا ہے کہ اگر میرا بیٹا  14 دن کے مقررہ وقت سے قبل کورنٹائن ضابطہ کی خلاف ورزی کرتا پایا جائے تو مجرمانہ مقدمہ درج کر کے تادیبی کارروائی کی جائے 

تحصیلدار کمل کمار نے بتایا کہ  13 طلبا کے والدین سیمکمل قانونی کارروائی قلم بند کر لی ہے۔اور یہ تمام   معلومات اعلی حکام کو دے دی گئی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad