دیوبند۔دانیال خان(یو این اے نیوز 12اپریل 2020)ضلع سہارنپور کے مختلف علاقوں کو سیل کئے جانے کے بعد مقامی انتظامیہ بہت سخت ہو گیا ہے،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے کئی لوگوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا،سڑکوں پر بے وجہ گھوم رہے لوگوں پر پولیس نے معمولی لاٹھی چارج بھی کیا،پولیس کی سختی دیکھ کر لوگ اپنے گھروں میں چھپ گئے۔کھیڈا مغل پولیس چوکی انچارج دھرم راج یادؤ کی قیادت میں پولیس اور پی اے سی علاقہ کے گاؤں کھیڑا مغل کے گاؤں ڈانکوں والی،بچیٹیاور منجھول سمیت 10گاؤں میں مہم چلاتے ہوئے بے وجہ سڑکوں پر گھوم رہے لوگوں کو دوڑاتے ہوئے گھروں میں چھپنے پر مجبور کر دیا ساتھ ہی پولیس نے سیڑکی جھبریڈا روڑ پر گاڑی چیکنگ مہم چلاتے ہوئے کئی گاڑیوں کو سیز کر ہزاروں روپئے کا جرمانہ بھی وصول کیا۔
وہیں تھانہ ناگل کے انچارج جتیندر سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے دیوبند تحصیل کے گاؤں بسیڈا،بھرتپور،کھٹولی،نگلی مہناز وغیرہ گاؤں میں گشت کرتے ہوئے پانچ خواتین سمیت کئی لوگوں کوحراست میں لے لیا،اس دوران پولیس نے گاؤں گاؤں میں اناؤنسمنٹ کرتے ہوئے لوگوں کو جاری لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل بھی کی،پولیس نے متعدد مقامات پر بھیڑ لگائے کھڑے لوگوں کو معمولی لاٹھی چارج کر بھاگنے پر مجبور کرتے ہوئے انہیں وارننگ بھی دی کہ ضلع میں دفعہ 144نافذ ہے بے وجہ سڑکوں پر گھومنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں