تازہ ترین

اتوار، 12 اپریل، 2020

متحدہ عرب امارت میں مساجد کو بند رکھنے کی مدت میں توسیع

متحدہ عرب امارت(یواین اے نیوز12اپریل2020)متحدہ عرب امارات نے  مساجد اور عبادت گاہوں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔یو اے ای کی  ایک سرکاری نیوز  ایجنسی  نے  خبر دی ہے کہ امارت کی تمام مساجد  جو پہلے  ہی سے بند ہیں  انہیں  آئندہ  حکم تک  بند ہی   رکھا جائے گا۔  ایجنسی کا کہنا ہے کہ حکومت  نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے  سے روکنے  کیلئے احتیاطی تدابیر  کے تحت کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ۱۶ ؍مارچ کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے  چار ہفتوں تک کیلئے مساجد  سمیت تمام عبادت گاہوں میں عبادتوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ یہ مدت ختم ہونے والی ہے مگر اس سے پہلے ہی اس میں تاحکم ثانی توسیع کردی گئی ہے۔ امارات کے حکام نے کورونا کے مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئےگزشتہ ڈیڑھ ایک ماہ کے دوران متعدد اقدامات کئےہیں۔یو اے ای نے غیرملکیوں کو ویزاک جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے پانچ لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

امارات کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ان ٹیسٹوں کا مقصدر کورونا وائرس کا شکار افراد کا بروقت سراغ لگانا ہے تاکہ اس مہلک وَبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں الگ تھلگ رکھا جاسکے۔یواے ای کی وزارتِ صحت نے قبل ازیں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹے میں کورونا وائرس کے ۳۰۰؍ نئے کیسوں کی تصدیق کی تھی۔ ملک میں اب اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ۲؍ ہزار ۶۵۹؍  ہوگئی ہے۔وزارتِ صحت نے یو اے ای میں اب تک اس مہلک وائرس سے ۱۲؍اموات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس کورونا وائرس کا شکار ۵۳؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں اورتندرست ہونے والے افراد کی تعداد ۲۳۹؍ ہوگئی ہے۔ واضح ر ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر کافی پہلے سے اقدامات کئے گئے تھے جن میں سے ایک مساجد میں با جماعت نمازوں پر پابندی  بھی شامل ہے۔ ہندوستان اور پاکستان میں یہ فیصلہ کافی بعد میں لیا گیا جبکہ خلیجی ممالک نے پہلے ہی  اس کا اعلان کر دیا تھا  حتیٰ کہ حرم شریف میں عوام کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad