راجستھان(یواین اے نیوز 7 اپریل2020)راجستھان کے ضلع کوٹہ کے سکیت میں ، گولڈن اسٹون کے مالک مرحوم حاجی عبد الرشید بھائی گولڈن کا کنبہ لاک ڈاؤن میں غریبوں کی خدمت کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے ۔ یہ خاندان روزانہ 1.25 لاکھ روپے خرچ کرکے غریبوں کو مفت کھانا مہیا کرارہا ہے۔ یہ سلسلہ لگاتا چودہ دنوں تک چلنے والا ہے جب انتظامی عہدیداروں نے یہ سنا کہ گولڈن فیملی ایک دن میں 1.25 لاکھ روپے خرچ کررہی ہے تو ، انھیں ایک بار اس پر یقین نہیں ہوا ، لیکن جب انہوں نے موقع پر جا کر چیک کیا تو انہوں نے اہل خانہ کو سلام پیش کیا۔ اس وقت گولڈن فیملی کے ذریعہ ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ فوڈ پیکٹ تقسیم ہورہے ہیں۔ خاص بات یہ سامنے آئی کہ جب تک وہ لوگوں کو کھانا نہیں کھلاتے یہ انکی فیملی کے لوگ خود کھانا نہیں کھاتے ہیں۔
جب گولڈن اسٹون کی جانب سے ڈھائی لاکھ روپے خرچ کرنے کا معاملہ انتظامیہ کے کانوں تک پہنچا تو وہ معائنہ کرنے یہاں پہنچ گئے۔ ایس ڈی ایم چمن لال مینا ، نائب منجیت سنگھ ، تحصیلدار راجندر شرما ، میونسپل ای او پنکج منگل ، ایس ایچ او موہن سنگھ چاروں بھائیوں کے منظم کام کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ تمام افسران نے گھر والوں کی اس خدمت کو دیکھ کر مبارکباد پیش کی ۔فیملی کے ممبر عقیل خان اور محمد عالم شانو کا کہنا ہیکہ کہ ہمارے والد ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ غریبوں کی خدمت ہی اصل دین ہے۔ چاروں بہن بھائی کو باپ نے جو تعلیم دی تھی اسکو وہ نبھا رہے ہیں والد رشید بھائی نے گولڈن اسٹون کمپنی کی بنیاد رکھی اور علاقے کے غریب مزدوروں کو ملازمت دی۔ جب بھی غریبوں کو مدد کی ضرورت ہوتی ، وہ والد کے پاس آتے اور مسکراتے ہوئے واپس جاتے تھے۔ اس سلسلے کو زندگی تک برقرار رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ہم خدمت کے دوران انسان دیکھتے ہیں ، خواہ وہ کسی مذہب کے ہوں ، ہم ان کی مدد کرتے ہیں۔
دوسری طرف ، پپو بھائی نے بتایا کہ ابتدا میں ہم نے خشک راشن تقسیم کیا۔ اس میں 5 کلو آٹا ، 2 کلو دال ، 1 لیٹر تیل ، مصالحہ اور راشن کا دیگر سامان تھا۔ شروعات میں روزانہ 2 ہزار پیکٹ تقسیم ہوتے تھے۔ اس دوران نقد رقم بھی ضرورت مند لوگوں کے حوالے کردی گئی۔ اس کے بعد ، ہم نے پولیس کی مدد سے کھانا بنانا اور تقسیم کرنا شروع کیا۔ فی الحال ساڑھے تین ہزار فوڈ پیکٹ تقسیم ہورہے ہیں۔ اس کام میں روزانہ 1 لاکھ 25 ہزار روپے خرچ ہو رہا ہے۔ سکیت کے علاوہ ستل کھیڑی میں بھی فوڈ پیکٹ بھیجے جارہے ہیں۔ اس خاندان کے بیٹے محمد توصیف ، محمد سہویز اور ساحل خان بھی اپنے دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریبوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کام میں ، ان کے پھوپھی سابق سرپنچ خوشمدی آپا بھی تعاون کرتی ہیں۔سماجی کارکن مرحوم حاجی عبد الرشید بھائی کے پورے خاندان کی سماجی خدمت سب کے لئے ایک مثال ہے۔ کورونا وائرس کے چلتے لاک ڈاؤن سے پیدا ہورہی دقت کے وقت اس مسلمان فیملی نے جو کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔ ایسے سماجی خدمات کرنے والے لوگوں بہت کم ملتے ہیں ۔ایس ڈی ایم نے کہا دوسرے علاقے کے لوگوں کو بھی اس کام سے متاثر ہوکر لوگوں کی مدد کرنی چاہیے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں