تازہ ترین

منگل، 7 اپریل، 2020

کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے سنت رسول پر عمل اور کثرت توبہ واستغفار ضروری ہے

سلمان کبیر نگری
جہاں ملک کے دیگر صوبوں میں کرونا وائرس کے بچاﺅ کی خاطر22مارچ سے لاک ڈاﺅن کیا گیا ہے جووزیراعظم نریندرمودی کے اعلان کے بعد اب پورے21دن لاک ڈاون ہوگیا ہے،اب 14اپریل تک پورے ملک ہندوستان میں لاک ڈاون یعنی جنتا کرفیونافذ رہے گا، جس سے عام زندگی پورے طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ،لوگ کشمکش میں مبتلا ہیں ۔بہت سارے لوگ راستے میں پھنسے ہوئے ہیں ،آمدورفت کی ساری خدمات کو پوری طور پربند کر دیا گیا ہے ، کہنے کو تو حکومت نے یہ اعلان کیا ہے کہ ضرورت کی ساری چیزیں مہیا کی جائیں گی ، دوا، میڈیکل اسٹور، راشن دوکان ، بینک ، اے ٹی ایم ، دودھ کی دوکان ، سبزی کی دوکان اسپتال وغیرہ کھلے رہیں گے ، مگر زمینی حقیقت اس کے بر عکس ہے ۔ جب ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے پر مکمل طور پر پابندی لگادی گئی ہے تو بھلا ساری چیزیں کیسے مہیا کی جاسکتی ہیں ۔ یہاں تک کہ اخبارات بھی نہیں مل پارہے ہیں ، ایسے نازک حالات میں جو غریب مزدوبے چارے روزآنہ مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بال بچوں کا پیٹ بھرتے ہیں ،وہ سب بھلا کیسے گزارا کریں گے۔

جب سب کام کاج پر مکمل طور پر پابندی لگی ہوئی ہے ،ان کے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال تک نہیں ہے ، اللہ تعالی کی ذات پر یقین ہے موت سے پہلے موت نہیں آئے گی،اور میرے ملک کے غریب کرونا وائرس سے بچ بھی گئے تو بھوک کاوائرس کہیں نہ کہیں انہیں موت کے آغوش میں پہونچا دے ۔کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے سنت رسول پر عمل اور کثرت توبہ واستغفار ضروری ہے ،پریشانیاں زندگی کا اہم حصہ ہیں یہ اللہ تعالی کی جانب سے آتی ہیں اللہ ہمیں کبھی خیر دے کر آزماتا ہے تو کبھی تکلیف دے کر آزماتاہے ، ایسے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ اور اللہ تعالی کو راضی کرنی کی کو شش کریں ۔ آج ساری دنیا اس مہلک وبائی مرض کرونا وائرس سے اس قدر متاثر ہوچکی ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد ممالک اس کے چپیٹ میں آچکے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad