تازہ ترین

پیر، 23 جون، 2025

گیارھواں بین الاقوامی یومِ یوگا: دہلی میں ڈائریکٹوریٹ آف آیوش کے زیر اہتمام شاندار تقریب، “حمل کے دوران یوگا” ویڈیو کی رونمائیمضامین

گیارھواں بین الاقوامی یومِ یوگا: دہلی میں ڈائریکٹوریٹ آف آیوش کے زیر اہتمام شاندار تقریب، “حمل کے دوران یوگا” ویڈیو کی رونمائی
نئی دہلی، ڈائریکٹوریٹ آف آیوش، حکومت این سی ٹی دہلی کے زیر اہتمام گیارھواں بین الاقوامی یومِ یوگا کا انعقاد دین دیال اُپادھیائے پارک، دہلی میں شایانِ شان کیا گیا۔ اس باوقار تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ تھے، جنہوں نے یوگا کی اہمیت اور اس کے جسمانی و ذہنی فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دی۔یوگا کے دوررس نتائج پر بات کرتے ہوئے مہمان مکرم نے کئی اہم نکات کی طرف اشارہ کیا۔ یوگا صحت مند زندگی کے لیے ایک طرح سے ضروری قرار دیا۔

تقریب میں 1000 سے زائد افراد نے جوش و خروش سے شرکت کی اور اجتماعی طور پر یوگا کی مشقیں کیں، جو صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کی ایک مثبت علامت ہے۔

اس موقع پر “حمل کے دوران یوگا” (پہلی سہ ماہی) کے عنوان سے ایک اہم ویڈیو بھی جاری کی گئی۔ یہ ویڈیو ابتدائی تین مہینوں کے دوران حاملہ خواتین کے لیے محفوظ اور مؤثر یوگ آسن کی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ 

اسے مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا، ڈائریکٹوریٹ آف آیوش اور ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر کے باہمی اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد زچگی کے دوران خواتین کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانا ہے۔

مقررین نے یوگا کو ایک صحت مند اور متوازن معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔

اس باوقار تقریب میں آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج کے اساتذہ و عملہ، حکومت دہلی کے میڈیکل آفیسرز (آیوش)، ڈاکٹر یوگیتا منجال، ڈائیرکٹر آیوش حکومت دہلی۔ پروفیسر محمد زبیر، پرنسپل اے اینڈ یو طبیہ کالج قرول باغ ,ڈاکٹر سیما رائے (پرنسپل، نہرو ہومیوپیتھک میڈیکل کالج و اسپتال)،

ڈاکٹر نیرج گپتا (پرنسپل/ایچ او ڈی/ایم ایس، ڈاکٹر بی آر سر ہومیوپیتھک میڈیکل کالج، اسپتال و تحقیقی مرکز)، سمیت دیگر معزز شخصیات اور بڑی تعداد میں عام شہریوں نے شرکت کی، جس سے اس تقریب کی افادیت اور مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad