تازہ ترین

جمعرات، 26 جون، 2025

بنگلور: علماء کرام کا اہم اجلاس، وقف ترمیمی قانون کو مسترد، کانفرنس ملتوی

 بنگلور: علماء کرام کا اہم اجلاس، وقف ترمیمی قانون کو مسترد، کانفرنس ملتوی
بنگلور، 26 جون 2025: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ”وقف بچاؤ، دستور بچاؤ تحریک“ کے تحت بنگلور کی مسجد قادریہ میں علماء کرام کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجوزہ وقف ترمیمی قانون کو غیر آئینی اور مسلم اداروں کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کیا گیا۔ 

علماء نے قانون کے دینی و رفاہی مقاصد کو مسخ کرنے کی سازش پر تشویش ظاہر کی اور عوام کو تحریک سے جوڑنے پر زور دیا۔ 19 جولائی کو طے شدہ ”وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس“ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دی گئی، نئی تاریخ جلد اعلان کی جائے گی۔ 

4 جولائی کو بنگلور میں انسانی زنجیر بنا کر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے علماء سے خطبات جمعہ میں اعلان کی اپیل کی گئی۔ اجلاس کی صدارت مولانا صغیر احمد خان رشادی نے کی، جبکہ مفتی افتخار احمد قاسمی، ڈاکٹر سعد بلگامی سمیت متعدد سرکردہ شخصیات شریک تھیں۔ تحریک وقف کی حفاظت اور آئینی بالادستی کے لیے جاری رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad