مین پوری۔حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 24اپریل 2020)جمعیت علماء مین پوری کے جنرل سکریٹری اور شہر قاضی حافظ محمد خالد نے رمضان المبارک کے بابر کت مہینے کے سلسلے میں تمام مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں پھیلی وباء کے مد نظر نافذلاک ڈاؤن کے ضابطوں،اصولوں پر عمل کریں،گھروں پر ہی رہیں،بے وجہ سڑکوں پر نہ گھومیں۔
اگر وہ رزہ،نماز،تراویح،زکوٰۃ،وغیرہ یا کسی اورمسئلہ کے متعلق معلومات حاصل کر نا چاہتے ہیں، تو وہ مولانا و مفتی امین الدین صاحب سے رابطہ نمبر 8923291177 پربعد نماز ظہر سے عصر سے قبل تک۔مفتی محمد زاہدصاحب قاسمی سے رابطہ نمبر 8192908695 پر سحری کے وقت میں رابطہ قایم کر سکتے ہیں۔اسی طرح مفتی حفظ الرحمان صاحب کے رابطہ نمبر 9795217186 پر بعد عصر سے وقت افطار تک رابطہ قایم کر سکتے ہیں۔
اور حضرت مولانا مجیب صاحب سے صبح 9 /بجے سے 11/ بجے تک ان کے رابطہ نمبر 9760004974 پر سبھی مسائل معلوم کر سکتے ہیں۔شہر قاضی حافظ محمد خالد نے مسلم سماج سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر روز افطار کے وقت عالم اسلام،خصوصاً اپنے پیارے وطن کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں