تازہ ترین

ہفتہ، 4 اپریل، 2020

چکھلی میں لبیک گروپ کی جانب سے ۵۰۰ سو ضرورت مندوں کو راشن کٹ تقسیم کی گئیں۔

چکھلی ضلع بلڈانہ/ذوالقرنین احمد(یواین اے نیوز4اپریل2020)کورونا وائرس پر قابو پانے کیلے حکومت نے ملک میں ۲۱روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ جو ۲۵ مارچ سے شروع ہے۔ مرکزی حکومت کے اس غیر منصوبہ بند فیصلہ کی وجہ سے ملک کی ۷۵ فیصد آبادی جو روزانہ مزدوری کرکے اپنے گھر بار کے دو وقت کے  روٹی کا انتظام مشکل سے کرتی ہے پوری طرح سے متاثر ہوئیں ہے ملک کے بڑے بڑے شہروں میں کام نہ ہونے کی وجہ سے لوک بھوک سے پریشان ہجرت کرنے کیلے پیدل ہی اپنے گھروں کی طرف سفر کر رہ ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند ہے مزدور پیشہ ور افراد تک حکومت کی طرف سے ابتک کوئی خاص امداد نہیں پہنچی ہے۔ کچھ ریاستوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے لیکن وہ منظم طریقے سے نہیں ہورہا ہے۔

اسی بنا پر مختلف این جی اوز، اور فلاحی کام انجام دینے والی تنظیمیں بڑھ چڑھ کر ضرورت مند افراد کی مدد کر رہی ہے۔ جبکہ یہ حکومت کی ذمہ داری تھی۔ چکھلی میں لبیک گروپ کی جانب سے ضرورت مند غریب مزدور پیشہ افراد میں راشن کٹ تقسیم کرنے کا کام جاری ہے۔ ابتک اس گروپ کے نوجوانوں نے ۵۰۰ سو گھروں میں راشن کٹ تقسیم کی ہے۔ اس راشن کٹ میں پانچ کلو گہو، ۲ کلو چاول، آدھا کلو تیل، آدھا کلو شکر، ۲۰۰ گرام دال تقسیم کیا جارہا ہے۔ ان نوجوانوں کی خدمات قابل تعریف ہے۔ جو وبا اور کرفیو کے حالات میں خیر کے کام انجام دے رہے ہیں۔ ایسے فلاحی اداروں کی اندام کرنا صاحب ثروت حضرات کی ذنہ داری ہے۔ لبیک گروپ کی طرف مزید راشن کٹ تقسیم کرنے کا کام فلحال جاری ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad