تازہ ترین

جمعہ، 3 اپریل، 2020

خالد قریشی کو آل انڈیا قریش اتحاد محاز میں ریاستی ترجمان مقرر کیا گیا

آگرہ(یواین اے نیوز3اپریل2020)تاج نگری کے نوجوان صحافی خالد قریشی کو آل انڈیا قریش اتحاد محاز میں ریاستی ترجمان مقرر کیا گیا ہے، محاز کے ریاستی صدر ڈاکٹر محمد جنید قریشی نے انہیںبہت بڈی ذمہ داری دی ہے، واضح ہوکہ شہیدنگر کے رہایشی خالد قریشی صحافت کے علاوہ سماجی خدمات کو بھی انجام وقت وقت پر دیتے رہتے ہیں،ترجمان مقرر ہونے پر خالد نے کہا کہ وہ قریش معاشرے میں معاشرتی برائیوں کو دور کرنے کے لئے کام کریں گے، قریشی نے کہا کہ بچوں کو دینی اُور عالمی تعلیم کی فراہمی کے لئے کام کیاجائے گا۔

 معاشرے کے سینئر افراد کو بھی ساتھ کے کر کام کیا جائے گا ، برادری تربیت حاصل کر کے ترقی کر سکتی ہے، برادرانہ کے علاوہ معاشرے میں ہر ایک کے لئے تعلیم پر ذور دینا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ شادیوں میں جہیز میں اضافے کی روایت بھی معاشرے میں ختم ہونی چاہئے، جہیز کی منگ میں اضافے کی وجہ سے غریب کی بیٹی گھروں میں بیٹھی ہے، اگر معاشرہ تعلیم یافتہ ہے تو پھر معاشرتی ہر ائیاں ختم ہو جائیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad