تازہ ترین

جمعہ، 3 اپریل، 2020

کویت میں مقیم ہندوستا نی مزدوروں کو واپس وطن لانے کیلئے انڈین یونین مسلم لیگ نے کی وزیر اعظم مودی سے اپیل۔

حیدرآباد(یواین اے نیوز3اپریل2020)انڈین یونین مسلم لیگ ریاستی جنرل سکریٹری تلنگانہ عبدالغنی کی اطلاع کے بموجب مسلم لیگ کے قومی معتمد و رکن پارلیمنٹ جناب پی کے کنہالیکوٹی نے وزیر اعظم سری نریندر مودی کو ایک مکتوب کے ذریعہ کہا ہے کہ کورونا وائرس کے وباء کے چلتے ہوئے کویت حکومت نے اپنے ملک میں جو غیر ملکی مزدور جو ویزا قواعد کے خلاف ورزی کے ذریعہ داخل ہوئے ہیں انہیں عام معافی دینے کا اعلان کیا ہے اور انہیں بناء کوئی جرمانے کے کویت سے اپنے ملک واپس ہونے کیلئے ایک ماہ کی مدت دی ہے۔ جو یکم / اپریل سے 30 / اپریل تک جاری رہے گی اور اس اثناء میں کویت حکومت ان کے رہنے اور کھانے کا مفت انتظام کررہی ہے اور ان مزدوروںکی واپسی کیلئے بھی ایر ٹکٹ کا بھی انتظام کویت حکومت کی جانب سے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 کویت حکومت کے اس اعلان سے ہندوستان کے ہزاروں غریب مزدوروں کو فائدہ ہوگا جو کمانے کی غرض سے کویت میں غیر قانونی طریقہ سے داخل ہوئے ہیں یامناصف قانونی دستاویزات کے بغیر کویت میں مقیم ہے۔ ہزاروں مزدوروں کو اس موقع سے مل رہی راحت کے ذریعہ اپنے وطن ہندوستان کو واپس ہونا چارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں موجود انڈین ایمبسی نے ان مزدوروں کو ایمرجنسی کلیرینس سرٹیفکٹ دینے میں کوتاہی برت رہی ہے۔ اور ایک سرٹیفکٹ دینے کیلئے 5 کویتی دینار جو ہندوستان کے 1200 روپئے کے قریب ہوتے ہیں وصول کررہی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت سے خواہش کی ہے کہ ہندوستان حکومت بھی ان غریب مزدوروں کو اس موقع کا فائدہ اٹھانے کیلئے مفت اقدامات کریںاور کویت میں مقیم انڈین ایمبسی کو احکامات جاری کریں کہ وہ ان تمام ہندوستانی پریشان مزدور جو ملک واپس آنا چارہے ہیں ان کی ہر ممکنہ کوشش کریں ۔ حکومت کے اس فیصلہ پر بیرونی ممالک میں مقیم ہندوستانی عوام میں اپنے ملک کی حکومت کی زبردست ستائش ہوگی اور اس سے انہیں بڑی راحت ہوگی۔اس فیصلہ کے اعلان پر انڈین یونین مسلم مرکزی حکومت کی مشکور ہوگی ۔ 





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad