جونپور ۔(یو این اے نیوز 7اپریل 2020)ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مرکزی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا حکم دے رکھا ہے جس سے روز مرہ کام کرکے اپنے خاندان کا پیٹ بھرنے کا کام کرنے والے لوگوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایسے میں یو پی ریاست کےجو نپور ضلع میں بھی مزدور طبقہ پریشانیوں کا سامنا کررہا ہے جسکے پیش نظر تنظیم دارالقرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ صبر حد نے لاک ڈاؤن سے متاثرین تک راشن پیکٹ پہچانے کام شروع کیا ہے
واضح رہے شاہ گنج تحصیل حلقہ میں متعدد مدارس و مکاتب چلانے والی تنظیم دارالقرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ صبرحد کی جانب سے آج صبرحد و اطراف کے گاؤں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان لوگوں میں راشن کٹ تقسیم کی گئی۔ٹرسٹ کی سکریٹری مفتی امتیاز ممتاز ندوی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر مولانا عمران صدیقی ندوی کے حکم پر علاقے کے تقریباً ١٠ گاؤں و دیہاتوں کا سروے کر کل ٢٥٠ ضرورت مندوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور مرحلے وار طریقے سے لوگوں تک کم از کم دس دن کا راشن پہنچانے کا کام آج شروع کیا گیا ہے
پہلے مرحلے میں کل ٧٥ لوگوں تک راشن پہنچایا جائے گا۔اس موقعہ پر سماجی کارکن شہنواز عالم صبرحدی ،ممتازاحمد صدیقی،ناظم شعبہ مکتب عمید حسن،آفتاب عالم ،نہال ندیم ،محمد فہد ،ذیشان،ارحم،ارسلان موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں