جونپور ۔(یو این اے نیوز 23اپریل 2020)جمعیۃ العلماء ہند کے ممبران اور معزز علما ء اکرام سمیت 4 لوگوں کو انتطامیہ کی جانب سے گھروں میں ہوم کو رنٹائن کی ہدایت دی گئی ہے جس میں مولانا توقیر احمد اور عبدا لرقیب انجینئر کے علاوہ جامعہ حسینیہ لا ل دروازہ کے ناظم اور کن جمعیۃ العلماء مولاناتوفیق احمد قاسمی، اور ان کی لڑکے مولانا اسعد کو انتظامیہ کی جانب سے ہوم کو رنٹائن کیا گیا ہے اور مذکورہ تمام فعال افرادا پنے گھروں میں ہوم کو رٹائن ہیں اس بابت مولانا توقیر احمد قاسمی نے کہا کہ کوور نا وائرس کی وباء میں فلاحی کام کی غرض سے پا س لینے کے لئے انتطامیہ کی پاس گئے تھے جہاں انتظامیہ کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ دہلی جماعت سے کب لوٹے ہیں
جس پرمیں نے جواب دیا کہ میں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جونپور میں ہوں اور ا س قبل میں بنا رس کے ایک مدرسہ میں بطور مدرس اپنے خدمات انجام دے رہا تھا لیکن مقامی انتظامیہ نے ہدایت نامہ کا حوالہ دیتے ہو ئے طبی جانچ اور کو رنٹائن کا مشورہ دیتے ہو ئے ہدایت دے کر کو رنٹائن کر دیا ہے اور ہم تمام لو گ اپنے گھروں میں کو رنٹائن ہو گئے ہیں ہم تمام افراد کی طبی جانچ صدر اسپتال میں ہو ئی ہے انھوں نے کہا کہ ہم تمام لو گ لا ک ڈاؤن کے دوران اپنے طور پر عوا م کی فلاح کے لئے کام کر رہے تھے اور مولانا توفیق احمدقاسمی بطور مذہبی رہنما عوام کو بیدار کر رہے تھے
لیکن انتظامیہ کی جانب سے کو رنٹائن کی ہدایت سمجھ سے با لا تر ہے لیکن میں یقین دلا نا چاہتاہوں کی جمعیت نے ہمیشہ ملک میں امن اومان اور ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کہیں نہ کہیں غلط فہمی کا شکار ہے اورا س نے جمعیت کو جماعت سمجھ کر کا روائی کی ہے اس کے لئے انتظامیہ کی جانب سے معذرتی فون بھی آچکا ہے ہر حال میں قانون او لا ک ڈاؤن پر عمل کیا جا ئے اسی منشا ء کے ساتھ جمیعۃ کو ور نا وائرس کی وبامیں حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ چل رہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں