تازہ ترین

جمعرات، 23 اپریل، 2020

ٹیلی مڈیسن کے ذریعہ مریضوں کو طبی مشورے دئے جائیں گے

جونپور۔حاجی ضیاء الدین ۔(یو این اے نیوز 23اپریل 2020) کورونا وبا کے اس دور میں دوسرے ممالک جن میں ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں ان ممالک کے مقابل ہندستان نے اس وبا کو بہت ہی بہتر طریقے سے قابو پایا ہے۔ اس کاسہرا مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ لاک ڈاؤن کو موثر طورپر نافذ کرنا ہے۔ 
فوٹو ،سوشل میڈیا

لاک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کے لئے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جونپور کے ممبران سمیت سیکریٹری ا ے اے جعفری نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چھوٹی موٹی بیماری یا منتخب سرجری جیسے موتیا بند ہرنیا، ہائیڈروسیل، بچہ دانی کی الیکٹرک سرجری کے لئے اسپتالوں میں نہ آئیں۔ اس سلسلے میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے جونپور کے اپنے ممبران  کا ایک پینل تشکیل دیا ہے جو ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ عام لوگوں کے سوالات کے حل کی اہم ذمہ داری نبھائے گا۔

 ان مریضوں کو مناسب مشورے فراہم کیے جائیں گے جن کو ہنگامی علاج کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی مریض یا اس کے کنبہ کے افراد صبح گیارہ بجے سے شام ۵ بجے تک فون کے ذریعے اس پینل کے کسی بھی ڈاکٹر سے مشورہ کرسکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور دوڑ بھاگ سے بھی بچیں گے اور مناسب مشورے کی سہولیات بھی میسر ہوں گی اور مریضوں کو اسپتال بھی نہیں جانا ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad