تازہ ترین

بدھ، 29 اپریل، 2020

ماں کے انتقال کے تین بعد مشہور اداکار عرفان خان بھی اب نہیں رہے فلمی دنیا میں غم کی لہر

ممبئی۔(یو این اے نیوز 29اپریل 2020) بالی ووڈ ایکٹر عرفان خان 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔  انھیں ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا 

تھا۔  انکی حالت بہت نازک تھی۔  اطلاعات کے مطابق ، عرفان پیٹ کی تکلیف میں مبتلا تھے،انھیںcolon انفیکشن ہوا تھا۔
 ہدایتکار شجیت سرکار نے عرفان خان کے انتقال کرجانے کی اطلاع دی ہے۔  انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا- میرے پیارے دوست عرفان۔ تم لڑے اور لڑے اور لڑے مجھے ہمیشہ آپ پر فخر رہے گا۔  ہم پھر ملیں گے۔  سوتاپا اور بابیل کو میری طرف سے تعزیت  تمنے بھی لڑائی لڑی ۔  سو تاپا اس لڑائی میں تم جو دے سکتی تھی سب کچھ دیا   اوم شانتی۔  عرفان خان کو سلام۔

 بالی ووڈ کے باصلاحیت ہنر مند عرفان خان کا اچانک اس دنیا سے چلے جانے سے انکے مداح صدمے میں ہیں ۔  عرفان کو دو سال قبل مارچ 2018 میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری کا پتہ چلا تھا۔  عرفان خان بیرون ملک اس بیماری کا علاج کروا کر ٹھیک ہوگئے۔  ہندوستان واپس آنے کے بعد ، عرفان خان نے انگلش میڈیم میں کام کیا۔  کون جانتا تھا کہ یہ فلم عرفان کی زندگی کی آخری فلم ہوگی۔ واضح رہے 54سالہ مرحوم عرفان کی والدہ کا تین روزہ قبل انتقال ہوگیا تھا،خان کی 95سالہ ماں سعیدہ بیگم تین روزہ قبل جےپور میں انتقال کرگئیں تھیں

 مشہور ایکٹر عرفان خان کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماں کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے تھے ۔آخر کار آج وہ بھی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔ان کے انتقال سے فلمی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad