تازہ ترین

بدھ، 1 اپریل، 2020

جامعۃ القدسیات شکشا سمیتی کی جانب سے غریب و متوسط طبقہ کے افراد میں راشن تقسیم

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز یکم اپریل 2020)جامعۃ القدسیات شکشا سمیتی کی جانب سے غریب و متوسط طبقہ کے افراد میں راشن کی تقسیم عمل میں آئی۔کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن جاری ہے ایسے میں عام زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہو چکی ہے،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مذدوروں کا برا حال ہے جس کے پیش نظر معروف دینی ادارہ جامعۃ القدسیات کے مہتمم قاری عامر عثمانی نے سو سے زیادہ ضرورت مند افراد کو مفت راشن کٹس تقسیم کیں،قاری عامر عثمانی نے بتایا کہ یہ عمل آگے بھی جا ری رہے گا 

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے مکمل ہونے تک اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں اور ضرورت ہو تو فوری اپنے کاموں کو مکمل کرتے ہوئے گھروں کو پہنچ کر اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھو لیں اور منہ پر ماسک پہنے،اپنے گھروں کے اطراف میں صاف صفائی کا اہتمام کریں،کہیں جائیں تو ایک میٹر فاصلہ اختیار کرتے ہوئے بات کریں۔انہوں نے ملت کے اہل ثروت اور دردمند حضرات سے گزارش کی کہ وہ اپنے صدقات کے ذریعہ ضرورتمندوں کی بھر پور امداد کریں۔اس دوران انہوں نے مدرسہ میں پورے ملک میں امن و امان اور اس وبائی امراض سے نجات کے لئے کی دعا کرائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad