تازہ ترین

جمعرات، 23 نومبر، 2017

کھیتاسرائے نگر پنچایت الیکشن میں امیدوار کررہے ہیں تابڑ توڑ نکڑ سبھائیں!


کھیتاسرائے نگر پنچایت الیکشن میں امیدوار کررہے ہیں تابڑ توڑ نکڑ سبھائیں!
کھیتاسرائے جونپور۔اسماعیل عمران جون پوری(یو این اے نیوز 22نومبر 2017)نگر پنچایت الیکشن میں کانگریس پارٹی سے چیئرمین عہد کے مظبوط نوجوان امیدوار صحافی فہیم احمد نے اپنے حمایتیوں کے ساتھ کئی وارڈوں میں گھر گھر جاکر کر عوام سے اپنے حق میں ووٹنگ کرنے کو کہا ۔گشت کےدوران کثیر تعداد میں لوگ شریک ہونے کے ساتھ ساتھ فہیم کانگریس پارٹی زندہ باد کے نعرے لگانے لگے ۔گشت کے دوران فہیم احمد نے کہا کہ ہمارا خواب ہے ایک بہتر سے بہتر سماج کو ترقی دینا اور خدمت کرنا ہے ۔جسکو وہ جاری رکھیں گے۔مزید کہا کہ انتخابی میدان میں اترنے کا خالص مقصد پوری دیانتداری سے نگرکے کاموں کو بلا کسی تفریق کرنا ہے ۔وہیں پر سماجوادی پارٹی کے سابق نگر پنچایت چیئرمین وسیم احمد ایک بار پھر اپنی قسمت آزمارہے ہیں ۔واضح رہے پچھلے الیکشن میں موجودہ چیرمین سے وسیم احمد معمولی ووٹوں کے فرق سے انتخاب ہارگئے تھے ۔لیکن اس بار کھیتاسرائے نگر پنچایت کا الکیشن چاروں بڑی پارٹیوں کے بیچ برابر کا ہوتا ہوا نظر آرہاہے ۔ مانا جارہا ہےجسکی بھی جیت ہوگی بہت ہی کم ووٹوں سے جیت ہوسکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad