تازہ ترین

بدھ، 1 اپریل، 2020

انڈونیشیائی جماعتوں کوجامعہ طبیہ میڈیکل کالج میں بنائے گئے آئیسولیشن وارڈ میں کوارنٹائن کیاگیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز یکم اپریل 2020)تبلیغی جماعت کے سب سے بڑے مرکز حضرت نظام الدین سے نکلنے والی جماعت کے کورونا متاثر ہونے کی خبر سے انتظامیہ مستعد بنی ہوئی ہے،دیوبند میں جماعت میں آئے 12غیر ملکیوں سمیت ملک کے دوسرے حصوں سے پہنچے 29لوگوں کو جامعہ طبیہ کے آئیسولیشن وارڈ میں کوارنٹائن کیا گیا،ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران نئی دہلی کی بستی نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں کورونا وائرس کے مریض ملنے کی خبر سے ایکشن میں آئی انتظامیہ نے محلہ پٹھانپورہ بھائلہ روڑ پر واقع تبلیغی مرکز سمیت شہر کی مرکزی جامعہ مسجد سمیت متعدد مساجد کا معائنہ کیا جس کے نتیجہ میں قریبی گاں راجوپور میں 14غیر ملکی جماعتی پائے گئے جن میں 12انڈونیشیاء کے اور دو جماعتی ترپورا کے ہیں،مزکورہ جماعتی گزشتہ پندرہ روز قبل دیوبند پہنچے تھے جو لاک ڈاؤن کے سبب گاں راجوپور میں رہ رہے تھے۔

جنہیں انتظامیہ نے جامعہ طبیہ میڈیکل کالج میں بنائے گئے آئیسولیشن وارڈ میں کوارنٹائن کیا۔وہیں دیر شام قریبی گاؤں ساکھن میں اتراکھنڈ،چنڈی گڑھ،گجرات اور مہاراشٹر سے لوٹے ہوئے 12لوگوں کو بھی کوارنٹائن کیا گیا۔ایس ڈی ایم دیوندر کمار پانڈے نے بتایا کہ مائگریٹ ہوکر آئے لوگوں کو جانچ کے لئے کوارنٹائن کیا جا رہا ہے،جہاں سے انہیں صحت مند قرار دینے کی رپورٹ ملنے کے بعد واپس گھر بھیج دیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ متعدد مساجد سمیت بھائلہ روڑ پر واقع تبلیغی مرکز کا معائنہ کیا جا رہا ہے،انہوں نے بتایا کہ گاں راجوپور میں 12انڈونیشیائی جماعتیوں سمیت تریپورا کے بھی 2جمعاتی ملے ہیں جنہیں جانچ کے لئے جامعہ طبیہ میں کوارنٹائن کیا گیا ہے ساتھ ہی دیوبند کے رہنے والے تین دیگر لوگوں کو بھی آئیسولیشن وارڈ میں کھانسی اور سانس لینے میں ہو رہی دشواری کے پیش نظر داخل کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad