دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز یکم اپریل 2020)نگر پالیکا پریشد دیوبند کے ای او ونود کمار اور چیئرمین ضیاء الدین انصاری کی ہدایت پر شہر کے مختلف محلوں میں صفائی ملازمین نے وارڈ ممبران کی رہنمائی میںسوڈیم ہائپوفلورائڈ ادویات کا چھڑکاؤ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ حکو مت کی ہدایت کے مطابق لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کریں،غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں،اشیائے ضروری کی خرید کے وقت اور اپنے گھروں میں خصوصی طور پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔اس دوران وارڈ ممبر واجد ملک نے بتایا کہ راشن ڈیلروںنے راشن کو تقسیم کرنے کا عمل شروع کردیاہے،
انہوں نے بتایا کہ کسی بھی راشن کارڈ ہولڈر کو راشن ڈپو میں جانے کی ضرورت نہیں ہے انکے محلے کے راشن ڈیلر از خود ان کے گھر پہنچ کر راشن تقسیم کریں گے اور راشن دہندگان کے فنگر پرنٹ لیں گے اس لئے سبھی لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھ پر ہی رہکر کورونا وائرس کے خلاف لڑی جا رہی اس جنگ کو کامیاب بنا کر کورو نا کو شکست دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں