دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 3اپریل2020)دارالعلوم وقف دیوبند کے نزدیک گھروں میں رہ رہے گجرات سمیت مختلف ریاستوں کے 49جماعتیوں کو جانچ کے بعد جامعہ طبیہ میڈکل کالج کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے،جبکہ راجو پور گاؤں میں ملے 12انڈونیشیائی سمیت 14جماعتیوں کو سہارنپور شفٹ کر دیا گیا ہے ساتھ ہی تروینی شگر مل کے گیسٹ ہاؤس میں ملے دو آڈیٹروں میں سے ایک کو بخار آنے کے سبب گیسٹ ہاؤں میں ہی ایک ہفتہ کے لئے کوارنٹائن کیا گیا ہے۔
حضرت نظام الدین تبلیغی مرکز کے واقعہ کے بعد ایکشن میں آئی خفیہ محکمہ کی ٹیم نے دارالعلوم وقف کے نزدیک گھروں میں رہ رہے 49جماعتیوں کا پتہ لگایا جن میں زیادہ تر گجرات اور باقی دیگر ریاستوں کے ہیں،کورونا جانچ ٹیم نے مزکورہ افراد کی جانچ کے بعد انہیں جامعہ طبیہ کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں