علی گڑھ ۔(یو این اے نیوز 10 اپریل 2020)شہر کے قانون ساز اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی سنجیو راج نے لاک ڈاؤن کی پرواہ کیے بغیر ، مہاویر گنج مندر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ پوچا کی ۔
اس غیر قانونی حرکت کو لیکر شہر میں بحث کا بازار گرم ہے
لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ جب ایم ایل اے ہی یہ کام کریں گے تو عوام کو کس اخلاقی طریقے سے انکو مذہبی مقامات پر جانے سے روکا جا سکے گا۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی ، سنجیو راج کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے لئے خصوصی طور پر مندر میں پوجا کر نے گئے تھے۔
واضح رہے مہاویر جینتی کے دن ، سنجیو راج نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہنومان مندر میں ہون پوجا کیا۔ اس پوچا میں بچوں اور خواتین سمیت تقریبا 15-20 لوگوں نے حصہ لیا۔ لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب تمام مذہبی مقامات لاک ڈاؤن میں بند ہیں ، تو ارکان اسمبلی لوگوں کے ساتھ پوجا کرنے کیسے پہنچے۔کیا انکے خلاف لاک ڈاؤن کے خلاف عمل کرنے والے لوگوں کیطرح یوگی سرکار کاراوائی کریگی ۔
ہون پوجا کے دوران معاشرتی فاصلے اور ماسک وغیرہ کا خیال رکھا کیا؟۔ اس سوال کے جواب میں ایم ایل اے سنجیو راج کا کہنا ہے کہ مہاویر گنج مندر قدیم اور مقدس مندر ہیں۔ وہ یہاں ہر سال ہنومان جینتی پر آتے ہیں۔اس بار وہ خاص طور پر کورونا وائرس کے بحران سے دنیا کو بچانے کے لئے ہنومان بابا کے پاس پوجا کرنے گئے تھے ۔ان کا کہنا ہے کہ پوجا کے دوران معاشرتی فاصلہ اور دیگر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں ۔
وہ اپنے گھر کے صرف پانچ لوگوں کے ساتھ پوجا کرنے مندر گئے تھے لاک ڈاؤن میں مندر کے کھلا ہونے کے بارے میں ، ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران پجاری مندر میں آتے ہیں۔ آرتی کی جاتی ہے۔ بھگوان کو بھوگ لگایا جاتا ہے ۔ بھگوان کو بھوکا نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں