تازہ ترین

بدھ، 12 فروری، 2020

دہلی انتخابی نتائج:فرقہ وارانہ سیاست پر ترقیاتی ایجنڈے کی فتح۔ عبدالمجید

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کو بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست پر عام آدمی پارٹی کے ترقیاتی ایجنڈے کی فتح قرارد یا ہے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہلی میں عارضی طور پر نفرت کی سیاست کی شکست ہوئی ہے اور اس سے ملک کو ایک مثبت پیغام ملتا ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابی مہم انتہائی زہریلی او ر بے ہودہ تھی۔ جس کا سہر ا بی جے پی کو ہی جانا چاہئے۔ بی جے پی اپنی مہم کے دوران یہ اچھی طرح جانتی تھی کہ وہ عام آدمی پارٹی سے بھاری اکثریت سے شکست کھارہی ہے اور چونکہ اس کے پاس عام آدمی پارٹی کی بالادستی کوبے اثر کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے، لہذابی جے پی نے ہندو ووٹ حاصل کرنے کیلئے فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز سیاست کا سہارا لیا۔


ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے مزید کہا ہے کہ بی جے پی کی غیر معمولی منفی مہم نے بی جے پی کے بہت سے حامیوں کو ناراض کیا۔ 2015میں بی جے پی کی منفی مہم کو بھی مستر د کردیا گیا تھا۔ "گولی مارو۔۔ بیان بیازی سے ضرور گریز کرنا چاہئے تھا لیکن بی جے پی کی اعلی قیادت نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔2019میں پارلیمنٹ انتخابات میں زبردست کامیابی کے باوجود بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے، گزشتہ 2سالوں میں 6 ریاستی انتخابات میں شکست کھاچکی ہے۔ بی جے پی کو زیادہ اعتماد کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ 2019کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر فتح کے بعد ٹرپل طلاق، سی اے اے کا نفاذ، کشمیر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں اور رام مندر کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی جے پی کا یہ خیال کررہی تھی کی دہلی میں ہندو کارڈ کھیلنے سے انہیں کامیابی ملے گی۔ 

اس کے برعکس عام آدمی نے جو کیا اس پر ووٹ مانگا، لیکن بی جے پی نے ایسا کچھ کیا ہی نہیں تھا جس کی بنا پر ووٹ مانگ سکے۔ عبدالمجید نے کہا کہ اروند کجریوال کی جیت سے ثابت ہوتا ہے کہ دہلی کے عوام کو اپنے ملک سے پیار ہے اور وہ ملک کی ترقی اور اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔ انہوں نے نفرت کی پالیسی، ہندو مسلم تقسیم کی پالیسی اور پاکستان پر بیان بازی کو مسترد کردیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad