تازہ ترین

بدھ، 8 اپریل، 2020

اے پی سی آرکرناٹک چیاپٹر نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ نفرت پھیلانے والی بیدر کی خاتون کے خلاف بنگلور پولیس کمشنر سے تحریری شکایت کی

بیدر(یواین اے نیوز 8اپریل2020)اسوسی ایش فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس(اے پی سی آر)، کرناٹک چیاپٹر کے کوآرڈی نیٹر جناب شیخ شفیع احمد نے پولیس کمشنربنگلو رسے ایک تحریری شکایت کی ہے کہ سوشیل میڈیاکواستعمال کرتے ہوئے بیدر سے نفرت پھیلانے والی شوبھاکارباری نامی خاتون کے خلاف سوشیل میڈیاپر نفرت پھیلانے اور مسلمانوں کے خلاف جھوٹاپروپگنڈا کرنے کی پاداش میں آئی پی سی سیکشن 153(a)، 502(2)اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔تحریری یادداشت میں بتایاگیاہے کہ بنگلور حدود کے سوشیل میڈیا خصوصاً واٹس ایپ پر کوروناوائرس (کووڈ 19) کے حوالے سے شوبھاکارباری نامی خاتون(جو اپنے آپ کو بیدر ضلع رعیت سنگھ کی صدر بتاتی ہے)نے مسلم سماج کے خلاف تکلیف دہ باتیں اور فرقہ وارانہ ویڈیو ڈال کر مسلمانوں سے متعلق جھوٹاپروپگنڈا کررہی ہے۔

 اور عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے اس نے کہاہے کہ مسلمان تاجروں سے ترکاری اور پھل نہ خریںکیونکہ مسلمان کوروناوائرس پھیلاتے ہیں۔اس طرح کی جھوٹی تشہیر وہ خاتون کررہی ہے۔ اس طرح کے جھوٹے پروپگنڈے سے سماج میں آپسی دوریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف اسطرح کے جھوٹے پروپگنڈے سے بڑے نقصان کااحتمال ہے۔ لہذا سوشیل میڈیاپر جھوٹاپروپگنڈا کرنے کی پاداش میں شوبھاکارباری نامی اس خاتون کے خلاف آئی پی سی سیکشن 153(a)، 502(2)اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے قانونی کارروائی کرنے کی پولیس کمشنربنگلور سے اپیل جناب شیخ شفیع احمد،کوآرڈی نیٹر، اسوسی ایش فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر)، کرناٹک چیاپٹر نے کی ہے۔ جناب فضل احمدصدر اے پی سی آربیدرنے اس بات کی اطلاع دی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad