جونپور ۔(یو این اے نیوز 8اپریل 2020)کورونا وائرس ملک چین سے نکل کر دنیا بھر کو اپنی چپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اس لاک ڈاؤن سے ملک کا غریب طبقہ پریشان ہوگیا ، کام کاج و آنے جانے پر پابندی عائد کردینے کے بعد روز مرہ مزدوری کرنے والوں کو بہت دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دن بھر مزدوری کرکے شام کو ملی ہوئی اجرت سے اپنا اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرنے والے افراد سڑک پر آگئے ہیں۔ شاہ گنج تحصیل حلقہ کے گوراری گاؤں میں سو سے زائد لوگوں میں کھیتا سرائے تھانہ صدر وجیۓ پرتاب سنگھ اپنے ذاتی فنڈ سے راشن کٹ تقسیم کیا ۔واضح رہے یہ سبھی لوگ بیڑی بنا کر اپنا اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرتے تھے۔منگل کے روز ان لوگوں کے بیچ کھیتاسرائے تھانہ کے صدر وجیۓ پرتاب سنگھ اپنے ہمرایوں کے ساتھ مسیحا بن کر پہنچے اور سو سے زیادہ لوگوں میں دال آٹا چاول وغیرہ کی کٹ بناکر تقسیم کیا واضح رہے انمیں زیادہ تر تعداد مسلم مستحقین کی ہے ۔تھانہ صدر کے اس نیک کام کی ہر طرف تعریف ہورہی ہے
۔تھانہ صدر وجیۓ پرتاب سنگھ نے اس موقع پر لوگوں سے کہا کہ لاک ڈاؤن کا پوار خیال کریں بغیر کسی اہم ضرورت کے گھر سے ہر گز باہر نہ نکلیں۔اس مہاماری سے نپٹنے کے لئے ہرکسی کو انتظامیہ کا تعاون کرنا چاہیے۔صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔کسی بھی طرح کی افواہ کا حصہ نہ بنیں۔اور اپنی حفاظت خود کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں