مین پوری پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 29مارچ2020)ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے منڈی جھمن لال میں، راشن، پھلوں، سبزیوں، دوائیوں کے تھوک ڈیلروں، تاجروں سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب اپنے چھوٹے چھوٹے ان دوکانداروں کو جنہیں انتظامیہ نے پاس جاری کئے ہیں ،انہیںان کی مانگ کے مطابق اشیائے خوردونوش، پھل، سبزیاں وغیرہ مناسب قیمتوں پر مہیا کرنا چاہئے۔ایسے فٹکر دکاندار جن کو ضلعی انتظامیہ نے پاس جاری کئے ہیں اپنی اپنی دکانوں پر کھانے کے پیکٹ بنائیں اور کھانے پینے کی اشیاء گھر گھر جا کر فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر ضروری کھانے کی فراہمی میں مصروف گاڑیوں کو پاس کی ضرورت نہیں ہے،بشرطیکہ گاڑی میں کھانے والی اشیاء نا دستیاب ہونا چاہئے۔
کھانے پینے کی اشیائ، پھل، سبزیاں لے جانے والی گاڑیوں کی نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھوک فروشوں کو چاہئے کہ انہی فٹکردوکانداروںکو سامان دیں جن کو پاس جاری کئے گئے ہیں ۔کسی عام آدمی کو اپنی دوکان پر کھڑا نہ ہو نے دیں ۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ جو بھی خوردہ فروش گھر گھر دودھ، پھل، سبزیاں، روٹی، ٹوسٹ وغیرہ بیچنا چاہتا ہے اسے اپنے متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے پاس جاری کرالینا چاہئے۔اورمناسب قیمت پر گھر گھر جاکر فروخت کرنا چاہئے۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ جمع خوری کر نے والے قیمت سے زائد پیسے لینے والے ،کالا بازاری کر نے والے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ساتھ ہی اس کا سامان ضبط کرلیا جائے گا-

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں