تازہ ترین

بدھ، 18 مارچ، 2020

یاد ہے یا بھول گئے ؟

یہ وہی شخص ہے جس نے نے اعظم گڑھ کو ایک نیا روپ دینا چاہا ۔۔۔
ہاں یہ وہی شخص ہے جس نے کرہ اعظم گڑھ سے صدائے انقلاب برپا کیا تھا ۔۔
آج اس شیر کی ضمانت کو کورٹ نے مسترد کر دیا انصاف کی جگہ اب بے ایمانوں کا راج ہے حکومت میں جاہل ان پڑھ گدھے صاف لفظوں میں کہوں تو سب کے سب ٹوپا ہیں ۔۔۔
مجھے بیان کرتے ہوئے فخر کے ساتھ افسوس ہو رہا اعظم گڑھ کی سر زمین میں کیا کوئی انکی آواز سے آواز ملانے والا کوئی نہیں کیا اس شخص کے لئے کوئی الفاظ نہیں جس نے اعظم گڑھ کو ایک نیا رخ دینا چاہا کیا اعظم گڑھ کی زبان پر تالے لگ گئے؟

کیا اعظم گڑھ کی قوت للکار اب ناسور بنتی جا رہی ؟
اعظم گڑھ والوں مولانا کی قدر کر لو 
اعظم گڑھ والوں مولانا کو حکومت سے چھین لو
اعظم گڑھ والوں مولانا ایک ہیرے کی مانند ہیں جو کرہ اعظم گڑھ پر چمک رہا اگر انہیں ذرا سا بھی کچھ ہوا تو آپ کا مستقبل بھی تاریک ہوگا آپ کے درمیان مولانا کا وجود ایک چاند کے مانند ہے آپ ایک نڈر اور بے باک قوم ہو ظلم کے خلاف بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ہو ۔۔۔
آج آپ خاموش کیوں ہو ۔۔
آج آپ کی زبانیں گنگ کیوں ہیں ۔۔
آج آپ کے لہجے میں وہ تاثیر کیوں نہیں آج آپ کا سوشل میڈیا مولانا کی حمایت سے خالی کیوں ہے ؟
کیا مولانا نے کوئی جرم کیا تھا ؟
کیا مولانا نے آپ سے غداری کی تھی ؟
کیا مولانا نعوذ باللہ غلط لوگوں کی حمایت کر رہے تھے ؟ 
نہیں ایسا ہرگز نہیں تھا جب مولانا نے انقلاب کی صدا بلند کی تھی آپ نے آواز میں آواز ملائی تھی آپ کا سوشل اکاونٹ مولانا کی حمایت میں سر چڑھ کر بول رہا تھا لیکن جب اسے گرفتار کر لیا گیا جب اسے بیڑیاں پہنا دی گئیں جب اسے زندان میں ڈال دیا گیا آپ بزدلوں کی طرح خاموش ہو گئے آپ کا قلم رک گیا آپ ظالموں کے آگے اپنی آواز نکالنا دور کی بات مولانا کے حق میں ایک فوٹو تک نہیں لگایا ۔۔۔
آج جب مولانا کو آپ لوگوں کی ضرورت ہے تو آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے کسی اور کی گرفتاری کے منتظر ہیں ۔۔۔
یاد رکھو اعظم گڑھ والوں مولانا کے بعد تمہارا بھی نمبر آ سکتا ہے یہ حکومت عوام اور مولانا نہیں صرف اور صرف مسلمان دیکھ رہی ہے ۔۔۔۔
اعظم گڑھ والوں ہوش میں آو 
اعظم گڑھ والوں جوش میں آو 
اعظم گڑھ والوں ظالموں کی زنجیروں سے مولانا کو آزاد کراو
اعظم گڑھ والوں زندان کی دیواروں کو مولانا کی حمایت کے نعرے سے چاک کر دو
اعظم گڑھ والوں اپنے رہنما کو پہچان لو 
اعظم گڑھ والوں اپنی جرات دکھا دو 
اعظم گڑھ والوں اپنی للکار ظالموں کو سنا دو 
اعظم گڑھ والوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حمزہ اجمل جونپوری

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad