تازہ ترین

اتوار، 15 مارچ، 2020

روشنی ویلفئر سوسائٹی مظفر نگرکے ذریعہ مظفر نگر کی سیاسی جماعتوں کے صدور کو اعزاز سے نوازا گیا

مظفر نگر:شاہد حسینی(یواین اے نیوز 15مارچ2020)روشنی ویلفئر سوسائٹی مظفر نگرکے ذریعہ مظفر نگر کی سیاسی جماعتوں کے صدور کو اعزاز سے نوازا گیاجس میں بی، ایس، پی کے ماجد صدیقی،سماجوادی سے علیم صدیقی،کانگریس سے جنید روف،لوکدل سے سمد خان،عام آدمی سے وصی خیری، ایم،آئی، ایم سے ندیم خان کے علاوہ دوسری جماعتوں کے صدور کو بھی شال اور پھولوں کے ساتھ استقبال کر کے اعزاز سے نوازا گیا سماج وادی پارٹی کے صدر علیم صدیقی نے روشنی ویلفئر سوسائٹی کی جانب اعزاز کیے جانے کہا کہ آج کے اعزازی پروگرام کو مدتوں یاد کیا جاتا رہے گا میں روشنی ویلفئر سوسائٹی اور اس کے ذ مہ دران کا شکر گزار ہوں میرے لئے جو حکم ہوگا اس کو پورا کرنے کے کوشش کروں گا۔کانگریس پارٹی کے صدر جنید روف نے کہا کہ روشنی ویلفئر سوسائٹی کا نائب صدر ہونے کے ساتھ ساتھ میں کانگریس پارٹی کا شہر صدر ہوں جہاں میری ضرورت ہوگی آپ سے پہلے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہوں گا روشنی ویلفئر سوسائٹی کی بہتر کار کردگی کو دیکھتے ہوئے بی،ایس،پی کے صدر ماجد صدیقی نے روشنی ویلفئر سوسائٹی کو اپنے مرحوم والد کے ایصال ثواب کے لئے 51000 روپیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 عام آدمی پارٹی کے و صی خیری نے کہا کہ روشنی ویلفئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر سمراٹ کی رہائش گاہ پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جو کہ سر زمین مظفر نگر پر پہلی بار کسی سوسائٹی نے منعقد کیا جس مجھے اور دیگر دوسری جماعتوں کے صدور کو اعزاز سے نوازا گیا پاوٹی گاوں کے پردھان دانش تیاگی اور قصار برادری کے ضلع صدر حاجی شفیق تھانوی نے شال ڈال کر اور کوکب نے گل پاشی کرکے استقبال کیا جس کے لئے میں سوسائٹی کا شکر گزار ہوں ایم،آئی،ایم کے ندیم خان نے کہا کہ میں آج فخر محسوس کررہاہوں کہ پہلی مرتبہ اس طرح کا پروگرام منعقد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے صدور کو اعزاز سے نوازا گیا روشنی ویلفئر سوسائٹی ہمیشہ مظفر نگر کو محبت نگر بنانے کی محنت کرتی رہی ہے جس کا ثبوت آج ایک اسٹیج پر سبھی سیاسی جماعتوں کے صدور کو جمع کرکے ان کو اعزاز سے نوازا کر ایک بار پھر زندہ کیا ہے راشٹریہ لوکدل کے صمد خان نے کہا کہ جس طریقہ سے آج ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں اسی ایک ساتھ مل کر اپنی اپنی جماعتوں کے ذ ریعہ مظفر نگر میں آپسی بھائی چارہ قائم کرنے کی محنت کرنی چاہئے ۔

تاکہ باہر سے آنے والا ہر ایک مہمان شہر کی ماحول کو دیکھ کر متاثر ہو کہ یہاں محبت کرنے والے لوگ آباد ہیں شہر کو صاف رکھنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر سمراٹ نے ملک میں تیزی کے ساتھ پھیل رہے کرونا وائرس کے بارے میں سمجھتا تے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے اب تک پوری دنیا میں 5000 ہزار سے زائد موتیں ہوچکی ہیں اس سے محفوظ رہنے کے لئے ہمیں اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے دھو نے ہیں اسی طرح جب کوئی شخص کھانستا یا چھینکتا ہے تو اس کے تھوک کے بے حد باریک کن ہوا میں پھیلتے ہیں اسی سے کرونا وائرس بنتا ہے فی الحال کئی ملکوں میں اس سے متاثر ہزاروں افراد کا علاج چل رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے پروگرام کی صدارت اقرار فاروقی نے اور نظامت رفیع خیری نے کی اس موقع پر ڈاکٹر ارشد سمراٹ،عارف ایڈوکیٹ،شہزاد،شمیم قصار،طارق،بوبی صدیقی و غیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad