پیش کرتا ہوں تمنائے محبت کا سلام
اپنے احباب کو دیتا ھوں مسرت کا پیام
عقیل احمد خان ، نمائندہ راشٹریہ سہارا دھن گھٹا ، سنت کبیرنگر
سب سے پہلے ، حمد و ثناء کے پھول اس رب ذو الجلا کی بار گاہ میں نچھا ور کرتے ھے جس نے انسان کو احسن التقویۃ کے سانچے میں ڈھالا ، پھر اس کو مالم یعلم ، کی تعلیم سے آراستہ کیا عقیدت و محبت کا گلدستہ پیش کرتے ھین اس محبوبِ ربِّ ذو الجلا کی خدمت میں جس کو رحمن و رحیم نے رحمت للعلمین بنا کر مبعوث فرمایا ،آج جو ہم یہاں جمع ہوئے ہیں یہ مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی ضلع سنت کبیر نگر کا ،،چوبیسواں عظیم الشان جلسۂ دستار بند حفاظ کرام و عظمتِ قرآن ، و اصلاح معاشرہ ھے، ہم تمام اراکین مدرسہ کی جانب سے آپ تمام حاضرینِ جلسہ اور مہمانِ کرام کا اس جلسہ میں خیر مقدم کرتے ھیں،آج کے دور میں ہر انسان کسی نہ کسی اعتبار سے مصروف و مشغول ھے اس کے باو جود آپ نے اپنا قیمتی وقت فارغ کرکے دینی امور میں انہماک و شرکت فرمائی یہ صرف دینی محبت اور تعلقِ مع اللہ پر مبنی ھے ،اور خاص طور سے دورِ جدید میں جبکہ دین و شریعت سے بے رغبتی اور لاپرواہی عام ھے اتنی بڑی تعداد میں آپ لوگوں کا جمع ہونا یہ قلبی مسرت و شادمانی کا سبب ھے ، اور اس بات کا واضح ثبوت ھے کہ آپ کے دلوں میں ابھی اسلام کی چنگاری باقی ھے جو کبھی بھی شعلۂ جوالہ بن کر پورے علاقہ کو منور کرنے کی استطاعت رکھتی ھے ، وہ ایمانی حرارت و تابانی موجود ھے جس سے سوکھے شجر بھی نمی کا ادراک کرکے توانائی حاصل کرسکتے ھیں ،،،۔
ہم حاضرین جلسہ کی انتہائی خوش نصیبی کہ ہمارے مابین اشٹیج پر اتنی عظیم و عبقری شخصیات موجود ھے جن کی علمی گہرائی وگیرائی قائدانہ لیاقت منکرانہ سوز و گداز مسلم ھے ،، جن کا ہر عمل و نقل، شادابی اور فکر و نظر کی زرخیزی فطری ملکہ باگپن کا پتہ دیتا ھے ، جن کے ہر کام کا خمیر خونِ جگر نور وتقوی، تب و تاب، اخلاص وبے تابی، عشقِ رسول، اور محبتِ الہی، لزت سحر خیزی ، شوق ریاضت، خدمت مہمانِ رسول، عوام و خواص سے اٹھا ھے ، یقینا جب ہماری نگاہیں ان عظیم ہستیوں کی طرف اٹھتی ھے تو ہمارے قلوب فرحت و شادمانی ، کے جزبے سے لبریز اور ہمارے چہرے بشاشت سے چمک اٹھتے ہیں ، ہم حاضرین جلسہ کی جبینِ نیاز پر تازگی و تابندگی کی لکیریں جگمگا رہی ھیں اور کسی چہرے پر یہ ٹمٹماہٹ کیف آور سرور کا پتہ دیتی ہیں ، ہم شریک جلسہ کی پیشانی پر وہی آثار جھلک رہے ھیں جو ویرانی میں اپنے قائد سے بھٹکی فوج کے چہرے پر اس وقت نمایا ہوتی ھیں جب اس کا قائد مل جاتا ھے ، یہ سب اس لئے ہے کہ آپ نے ہماری آواز کو شرف قبولیت سے نوازکر اس اجلاس کے حسن کو دوبالا کردیا ، اپنی گونہ گوں مصروفیات کے باوجود اپنا قیمتی وقت دے کر ہمارے حوصلوں کو ایک نئی زندگی اور ہمارے عزائم کو تازگی بخشی ھے،
بلا شبہ یہ نا قابلِ انکار حقیقت ھے کہ آج اگر ہم پھول ہیں تو اس کی خوشبو آپ ہیں ، ہم اگر تاریکی ہیں تو اس کے حسین جگنو آپ ہیں ، ہم اگر بلبل ہیں تو اس کی چہک آپ ہیں ، ہمیں یہ بات کہنے میں بالکل تردد نہیں کہ آج جب ہم اس اجلاس میں کامیاب ہیں تو اس کی زمانت آپ ہیں ، یقینا آپ نے اس اجلاس میں شرکت کے لئے بہت سے کاموں کو پسِ پشت ڈال کر اپنے دلی جزبات کو پامال کیا ہوگا ، ہم آپ کی اس تشریف آوری کا تہہ دل سے استقبال کرتے ھیں ،لیکن اس میکدے کے میخواروں کے دلوں میں برپا ہونے والی خوشی و مسرت ، امتنان و تشکر ، آپ کی تشریف آوری کے احترام احساسات و جزبات کی تلاطم خیزی کا اظہار میرے بس میں نھیں ھے ، الفاظ کی کم مائیگی دامن گیر ہے۔
چند الفاظ کے موتی ہیں میرے دامن میں
تیری محبت کا تقاضہ کچھ اور ھے
ہم آپ کے قدوم میمنت کا بصمیمِ قلب شکریہ ادا کرتے ھیں ، اور آپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اھلا و سہلا ، مرحبا کہتے ھیں ،،،،،آج کا یہ عظیم الشان اجلاس عام، مادر علمی، مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی ضلع سنت کبیر نگر کے زیر اہتمام ہے ، اس لئے میں مدرسہ کا تعارف کرانا ضروری سمجھتا ھوں ، اور میں چاہتا ہوں کہ چند سطروں میں مدرسہ ھذا کا تعارف کرادوں،چناچہ، اس مدرسہ کا قیام ضلع سنت کبیر نگر کے معزز علماء کرام ، اور علاقۂ پولی کے موضع، گوپار ، کی عظیم شخصیت جناب (مرحوم) محمد اسماعیل صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے دست مبارک سے بتاریخ 1919 عیسوی میں عمل میں آیا،، قدیم زمانے سے قائم اس عظیم دینی درسگاہ کے مہتمم اعلی، مخدوم امت ، خادم ملت، رہبر دوراں، حضرت الاستاذ ، مولانا ابوالکلام صاحب حماد مظاہری دامت برکاتہم العالیہ اور علاقہ کے معتبر علماء کرام کے باہم مشوروں سے اور آپ حضرات کے تعاون سے مدرسہ روزِ اول سے ہی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ھے ،الحمدللہ،،،، اس ادارے کا مقصد مسلمانوں کے بچوں کو قرآن و عقائد دینیہ کی تعلیم سے آراستہ کرنا اور ان کے عقائد توحید کو مضبوط کرنا ھے ، کیونکہ آج کے اس دور میں نت نئے فتنے جنم لے رہے ھیں جس کا شکار پڑھے لکھے اور کمزور مسلمان بھی ہوتے نظر آرھے ہیں الحمدللہ ،،،،، اب تک اس ادارے سے تقریبا ہزاروں طلبہ کرام حفظ قرآن مجید کی دولت سے مالا مال ہوئے ہیں جن میں سے کچھ طلبہ نے اپنے علمی سفر کو آگے جاری رکھا اور کچھ طلبہ فارغ ہو کر اپنے علاقہ میں دینی خدمات انجام دے رھے ھیں آپ حضرات سے گزارش ھے کہ اس ادارے کے حق میں دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی اس ادارے کو اور اس کے خدمت گاروں کو قبولیت سے نوازے اور علم دین کا صحیح حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین
جی تو چاہتا ھے کہ ، فرحت و شادمابی کے لمحات مزید دراز ہوجائیں ، اور ہم رات سے میں یوں کہوں ،،،،،،، یا لیل طُل،،،، یا نومُ زُل،،،، یا صبح قِف،،،،
ان سے مل کر مجھے رونا تھا بہت رونا تھا
تنگئ وقت ملاقات نے رونے نہ دیا
آخیر میں ، سمع خراشی کی معافی چاہتے ہوئے ، ہم اکابرین جلسہ ، اور صدر جلسہ اور حاضرین جلسہ ، اور مہمانانِ عظام کا اراکین بستان العلوم پولی اور علاقۂ پولی کی جانب سے آپ کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتے ھیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں