دھن گھٹا سنت کبیر نگر،رپورٹ حافظ عقیل احمد(یواین اے نیوز17مارچ2020)تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مدرسہ عربیہ بستا ن العلوم موضع پولی جلسہ دستار بندی حفاظ کرام مولانا فرید الدین قاسمی کی صدارت اور مولانا ثمامہ حسن قاسمی کی نظامت میں منعقد ہوئی اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے قاری عبد الماجد لکھنؤ نے کیا دارالعلوم وقف دیوبند، سے تشریف لائے ہوئے منفرد اسلوب، البیلے و نرالے انداز کیتیسری اور آخری نششت کے خصوصی خطیب حضرت مولانا فریدالدین قاسمی نے عظمت قرآن پر بہت ہی والہانہ بیان فرمایا۔حضرت مولانا نے فرمایا انہوں نیکہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام،اس کی آخری کتاب اور اس کا ایک معجزہ ہے۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔اس نے اپنے سے پہلے کی سب الہامی کتابوں کو منسوخ کردیا ہے۔
اوران میں سیکوئی بھی آج اپنی اصل صورت میں محفوظ نہیں۔ البتہ قرآن تمام پہلی کتابوں کی تعلیمات کواپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔اور قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کیلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑھا اور سمجھا نہ جائے۔ قرآن کریم کا یہ اعجاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیا۔اور قرآن کریم ایک ایسا معجزہ ہے کہ تمام مخلوقات مل کر بھی اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہیں۔قرآن کی عظمت کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔
یہ کتاب جس سرزمین پر نازل ہوئی اس نے وہاں کے لوگوں کو فرشِ خاک سے اوجِ ثریا تک پہنچا دیا۔اس نیان کو دنیا کی عظیم ترین طاقت بنا دیا۔قرآن واحادیث میں قرآن اور حاملین قرآن کے بہت فضائل بیان کے گئے ہیں قرآن مجید پر عمل کرنے کیساتھ مشروط کیا ہےمولانا نے کہاکہ جب تک مسلمانوں نے قرآن وحدیث کو مقدم رکھا اور اس پر عمل پیرا رہے تو وہ دنیا میں غالب اور سربلند رہے۔ انہوں نے تین براعظموں پر حکومت کی اور دنیا کو اعلیٰ تہذیب وتمدن اور بہترین نظام ِ زندگی دیااور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا تو مسلمان تنزلی کاشکار ہوگئےحضرت مولانا نے فرمایا کہ: قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا معجز کلام ہے جس کا ایک ایک لفظ فصاحت و بلاغت کا آئینہ دار ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں