کویت(یواین اے نیوز13مارچ2020)کویت کی مساجد میں پانچ وقت باجماعت نماز پر روک لگا دی گئی ہے آپ کو بتادیں کہ کویت کے مقامی اخبار روزنامہ القبس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وزارت اوقاف و اسلامی امور نے کسی بھی طرح کے نقصان اور تکلیف سے بچنے اور صرف اس سلسلے میں جاری کردہ فتوی، اور نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے صحت سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے۔
مساجد میں روزانہ کی پانچ وقت نماز روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک سرکاری ذریعہ نے القبس کو تصدیق کی ہے کہ نمازیوں کو ان کی صحت کی حفاظت کے لئے مساجد میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔ وزارت اوقاف و اسلامی امور کی جانب سے یہ فیصلہ اگلا نوٹس آنے تک قائم رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں