تازہ ترین

جمعہ، 13 مارچ، 2020

سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کے رجسٹرڈ کیسوں کی کل تعداد 62 ہو گئی۔

سعودی عرب(یواین اے نیوز 13مارچ2020) سعودی وزارت صحت نے آج  جمعہ کو اعلان کیا کہ نئے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے 17 نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔ وزارت نے وضاحت کی کہ ملک میں اسکے پھیلنے کی وجہ یہ بنی کی پہلے کسی شہری کے کسی سے رابطے میں رہنے کے معاملے میں انفیکشن کے ذریعے اسکو کورونا کا اثر ہوا جسے اسکو  ریاض میں صحت کی سہولت کے لیے الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ وہیں پرتگال سے ترکی کے راستے آنے والے رہائشی کا دوسرا معاملہ سامنے آنے کے بعد ریاض میں ہی اسکا علاج چل رہاہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ سلطنت عمان کے راستے ایران سے آنے والے شہری کا تیسرا واقعہ فی الحال الاحسا میں پیش آیا جہاں اسکو صحت کی سہولیات ملی ہوئی ہے۔ لبنان کے راستے ترکی سے آنے والے شہری کا چوتھا واقعہ پیش آیا جہاں اس نے لبنان میں ایک دن گزارے۔اور اس نے بتایا کہ وہ ترکی میں 6 دن پہلے گزارا تھااس کے بعد لبنان میں ایک دن گزارنے کے بعد واپس آگیا اوراب  اسے جدہ شہر کی ایک ہاسپیٹل میں داخل کرادیا گیا ہے۔ 

وزارت نے واضح کیا کہ عراق سے آنے والی دو سعودی خواتین کے پانچویں اور چھٹے واقعات سامنے آئے ، جنھیں قطیف گورنری میں قرنطین سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے ، ان میں کورونا کے علامات پائے گئےہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ مصری شہریت کے 11 نئے واقعات کی تصدیق ہوئی ہے، وہ مکہ مکرمہ میں قرنطین میں ہیں، اور وہ اسی گروپ سے ہیں،جو مصری سیاح کے ساتھ رابطے میں ہیں،جس کا اعلان گذشتہ دنوں کے دوران کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ انفیکشن کے 17 نئے کیسوں کے اضافے کے ساتھ ، مملکت میں نئے کورونا وائرس کے رجسٹرڈ کیسوں کی کل تعداد 62 ہو گئی،جن میں سے سبھی کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے ، اور منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق انہیں صحت کی دیکھ بھال فراہم کی جارہی ہے۔ گذشتہ روز وزارت صحت نے نئے کورونا وائرس کے پہلے کیس کی بازیابی کا بھی اعلان کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad