اسی کے تناظر میں ہمارے لیے تین پیغامات:
مفتی غلام رسول قاسمی
بی جے پی اور آر ایس ایس کا ترجمان"انڈیا ٹی وی" نے "بھڑکاؤ مولانا" کے نام سے تمام مسالک کے مؤقر علماء کی وڈیوز کو غلط طریقے سے کاٹ چھانٹ کر ایک رپورٹ تیار کیا ہے تاکہ قومی و بین الاقوامی سطح پر عوام کو علماء کرام سے بدظن کرائے، ان میں وہ علماء کرام بھی شامل ہیں جنھوں نے کبھی ہیٹ سپیچ کیے ہی نہیں اور بعض وہ بھی ہیں کہ جب وہ بات کرتے ہیں تو نرم لہجہ ہی استعمال کرتے ہیں لیکن فسطائی طاقتوں کو بہانہ چاہیے علماء کو بدنام کرکے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے کے لیے، جبکہ آر ایس ایس کے کارکنوں اور بے جے پی کے ممبران کے ایک ایک بیانات ہیٹ سپیچ پر مبنی ہی نہیں بلکہ کئی ایک بھارتی آئین کے خلاف ہوتے ہیں، وہ نہیں دکھائیں گے کیونکہ ان کو مسلمانوں کے خلاف بولنے اور لکھنے پر رقمیں دی جاتی ہیں، خیر جو ہوا سو ہوا اس میں ہمارے لیے تین پیغامات ہیں جن پر عمل پیرا ہونا ناگزیر ہے ، (١) مسلک سے اوپر اٹھ کر اب ہم سب متحد ہو جائیں کیونکہ متحد ہوں گے تو ہی بدل سکتے ہیں حالات !. (٢) وہ تمام علماء کرام جن کے خلاف انڈیا ٹی وی نے جعلی رپورٹ جاری کیا ہے، باہم ملکر ایک پریس کانفرنس بلائیں اور ساتھ ہی ساتھ انڈیا ٹی وی پر کیس درج کرائے!
3جہاں کہیں بھی ہم بیان کریں ہمیں اس بات کا ضرور خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے بیانات کے دوران سب ہمارے ہم خیال نہیں ہوتے بہت سے غیر مسلم ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہوتی ہے جو خفیہ ایجنسیز اور پولیس کی مخبری کرنے والے ہوتے ہیں جن کا گزر اور بسر علماء کرام کے بیانات و نشت و برخاست کی مخبری کرنے پر ہی موقوف ہے اور انھیں اس کام کے لیے گرانقدر انعامات و رقمیں دی جاتی ہیں، کئی ایک مخبروں سے ہمارا خود سابقہ پڑا ہے. میرے بیانات میں بھی شریک ہوتے ہیں. اس لیے علماء کرام اور ملی رہنماؤں سے درخواست ہے کہ جلسات و مؤتمرات اور جمعوں کے بیانات میں ایسے حرام کا کھانے والے کم ظرف مسلمان و غیر مسلم مخبروں سے محتاط رہیں! اللہ ہم سب کا حامی و ناصر!
جن علماء کرام کے بیانات کو انڈیا ٹی وی کے ذریعہ غلط طور پر پیش کیا گیا ان کے اسماء یہ ہیں.
مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی صاحب
مفتی اسماعیل قاسمی صاحب مالیگاؤں
مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی صاحب صدر: مجلس احرار اسلام ہند
مفتی عمرین محفوظ رحمانی
مولانا ابو طالب رحمانی
مفتی ہارون ندوی جلگاؤں
مولانا قاری احمد علی گجرات
مولانا جرجیس انصاری یوپی
مولانا فاروق رضوی ناگپور
مولانا شہر یار رضا بہار
مولانا نصیر الدین حیدر آباد
ایڈووکیٹ مولانا انوار الحق اورنگ آباد
مولانا احمد نقشبندی حیدرآباد وغیرھم

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں