پھولپور(یواین اے نیوز17مارچ2020)نگر پنچایت ماہل کے رہائشی ابوشہمہ نے بی ایس پی لیڈر عمران عرف ہیٹلر پر بدسلوکی اور حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ ابو شہمہ ولد ابوالویس نگر پنچایت ماہل نے بتایا کہ میرا ایک محسن نامی ساتھی نے ہٹلر کے فرحان اسکول کے بینر بنانےو ہورڈنگ لگانے کا کام شروع کیا تھا۔اس نے مجھ سے تعاون کرنے کو کہا۔ میں اس کے ساتھ ہیٹلر کے اسکول کی ہورڈنگز لگا رہا تھا۔محسن نے بتایا کہ ہٹلر نے اس کو گھر بلایا ہے ، میں محسن کے گھر گیا۔ تواس نے کہا کہ بورڈز صحیح نہیں لگی ہے تو میں نے کہا کہ میرے ساتھ لڑکے کر دو جہاں کہے گا لگا دوں گا۔اس نے کہاکہ عمران عرف ہٹلر نے مجھے پر زیادتی کی ، میں نے بس تمیز سے بات کی ، صرف اتنا کہنا تھا کہ انہوں نے، پھر یہ میری حالت کردی، مجھے پیٹنے کے دوران ہیٹلر نے غلطی سے اپنے والد کو مارا ، اس کے والد بھی مجھے مار رہے تھے۔ ہٹلر مجھ پر لاٹھیوں سے حملہ کررہے تھے۔
تبھی ان کا بھتیجا ذیشان اور 10 ، 15 افراد کے ساتھ ساتھ مجھ پر ٹوٹ پڑے، ہٹلر نے میری گردن دبا کر اپنے پاؤں سے مجھے جان سے مارنا چاہا۔ جب ہٹلر کا ایک ڈنڈا اچانک اس کے والد کے سر پر پڑا ، تو اس نے فوراً. ہی اپنے والد کی طرف دیکھنا شروع کیا ، اسی دوران میں وہاں سے نکل کر بھاگ گیا۔ ابو اسامہ کے چچا ابوسعد قریشی نے بتایا کہ بی ایس پی رہنما عمران عرف ہیٹلر نےاپنے گھر بلاکرماں بہن کی گالیاں دی اور میرے بھتیجے کو لاٹھیوں سے پیٹا۔ جب میرے بھتیجے نے بتایا کہ میں ابوسعد قریشی کا بھتیجا ہوں تو اس نے مزیدمارنا شروع کردیا۔ ہیٹلر نے یہ سب کچھ 2017 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کیا کیونکہ اس نے مجھے ابو قیش کے سامنے مقابلہ کرنے کے لئے کہا تھا۔میں نے انکار کردیاتھا۔انہوں نے اسی کا بدلہ لیا ہے۔
بشکریہ:-ویڈیو سرکل پیج

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں