تازہ ترین

ہفتہ، 21 مارچ، 2020

یواین اے نیوز کے مین پوری نمائندے حافظ محمد ذاکر سلمہ کے بھتیجے حافظ محمد بلال نے کیا حفظ قرآن مکمل۔

بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز21مارچ2020)آج یہ خبر لکھتے وقت نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے بھتیجے عزیزم محمد بلال (14 سال)سلمہ ولدحافظ محمد خالد کا آج حفظ قرآن مکمل ہوا،تین سال کی مدت میں مدرسہ عربیہ انوارالعلوم بھیکم پورہ فرخ آباد سے حفظ قرآن تکمیل کیا،حافظ وقاری ،مولانا خالد صاحب سیتاپوری،و مولانا محمد عثمان صاحب کی شاگردی میں حفظ پائے تکمیل کو پہنچا۔

اس سے قبل عزیزم حافظ محمد بلال سلمہ نے اپنے دادا جان حاجی محمد اسحاق صاحب کی نظامت میں چل رہے مدرسہ عر بیہ در س القرآن مدینہ مسجد محلہ محمد سعید بھوگاؤں مین پوری سے ناظرہ قرآن مکمل کیا تھا ،واضح رہے حافظ محمد بلال سلمہ بھوگاؤں شہر قاضی حافظ محمد خالد کے بڑے صاحبزادے ہیں ،اور حافظ محمد ذاکر (اردو صحافی مین پوری) کے بھتیجے ہیں ،بلال سلمہ کی تکمیل قرآن کے موقعہ پر اہل خانہ میں خوشی صاف نظر آرہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad