تازہ ترین

پیر، 30 مارچ، 2020

لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیوبند میں مزدو ہجرت کرنے پر مجبور

دیوبند ۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 30 مارچ 2020)کو رونا و ائر س سے حفاظت کے سبب لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں اور بازاروں میں سناٹا پسرا ہوا ہے  اس دوران مزدور طبقہ لوگوں کے سامنے آکر ایک بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے  کورونا کے خوف اور اپنوں کے درمیان پہنچنے کے لئے لوگ پیدل ہی اپنی منزل کی جانب چل پڑے ہیں۔جہاں لوگ اپنے گھروں میں رہکر کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہے ہیں وہیں ایک بڑی آبادی جو شہروں میں رہ کر مزدوری کرکے اپنا او ر اپنے اہل خانہ کا گزر بسر کرتے ہیں ایسے افراد کے سامنے اب روزی روٹی کے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ٹرینوں، بسوں اور دیگر گاڑیوں کے بند ہونے سے ایسے میں لوگ اب پیدل ہی اپنے گھروں کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

دیوبند ہائیوے پر بڑی تعداد میں ایسے لوگ نظر آئے۔سہارنپو ر کے پلکھن تلا کے رہنے والے شہادت،طارق احمد،سلیم احمد،فیصل اور راحت نے اپنے پیروں میں پڑ چکے چھالوں کو دکھاتے ہوئے بتایا کہ وہ نوئیڈا میں کارپینٹر  کا کام کرتے ہیں گزشتہ پانچ دنوں تک ان کے پاس کھانے کا تھوڑا بہت سامان خریدنے کے لئے پیسے تھے لیکن ان کی جیبیں خالی ہو چکی ہیں،بغیر کسی وسیلہ کے وہ گزشتہ شام نوئیڈا سے پیدل اپنے گھروں کے لئے نکل گئے تھے وہیں کانپور دیہات کے رہنے والے راجیش نے بتایا کہ وہ سہارنپور ریلوے اسٹیشن پر وینڈر ہے گاڑیاں بند ہونے کے سبب اپنے گھر پیدل جانے کے سوائے کوئی چارہ نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad