دیوبند ۔دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 30مارچ 2020)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے ایسے نازک وقت میںشہر کے پرائیویٹ اسکولوں سے بچوں کے والدین و سرپرستان نے ماہ اپریل،مئی اور جون کی فیس معاف کرنے یا فیس دینے کے وقت میں مہلت دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ جب مرکزی و ریاستی حکومت لوگوں کی ہر موڑ پر مدد کرنے کو تیار ہے تو ایسے وقت میں اسکول بھی اپنی جانب سے بچوں کی فیس معاف کرکے ایک مثال قائم کرے۔
پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کرنے والے محمد احسان،فرید خان،سکندر خان،واجد ملک،واجد قریشی،چودھری شمیم،انیس انصاری،وسیم گوڑ اور خرم عثمانی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب گھر میں بچاکر رکھی ہوئی تمام رقم راشن خریدنے دودھ اور دوائیوں میں ختم ہو چکی ہے ایک اندازے کے مطابق لاک ڈاؤن کا وقت مزید بڑھ سکتا ہے ان حالات میں اسکولوں کو تین مہینے کی فیس معاف کر دینی چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں