تازہ ترین

پیر، 30 مارچ، 2020

لاک ڈاؤن :دیوبند میں پھنسے غریب مزدور و طلباء مدارس کو فلاحی ادارے کھانا پہنچا رہے ہیں

دیوبند۔دانیال خان (یو این اے نیوز 30 مارچ 2020)کورونا وائرس سے حفاظت کے سبب جاری لاک ڈاؤن میں مزدور ،مسافر اور غریب عوام بے حد پریشان ہیں انہیں کھانے پینے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں لوگوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں ایسے حالات میں ایک بار پھر جمعیتہ علماء ہند (م)،تنظیم ابنائے مدارس،دیوبند اسلامک اکیڈمی اور طیب ٹرسٹ دیوبند کی جانب سے خدمت خلق کے پیش نظر نمایاں کارکردگی انجام دی جا رہی ہیں۔مزکورہ فلاحی اداروں اور تنظیموں کے کارکنان کھانے کے پیکٹ سمیت ایک ماہ کا راشن غریب عوام کے گھر تک پہنچا رہے ہیں اور  غریبوں کے ساتھ ساتھ ایسے طلبہ مدارس اور ایسی مساجد کے امام و مؤذن جو مسجد میں رہ گئے ہیں انہیں بھی کھانادستیاب کرا رہے ہیں۔

ان تنظیموں کی جانب سے ایک کوشش یہ بھی کی گئی ہے کہ جو طلبہ مدارس کمرے کرائے پر لیکر رہ رہے ہیں یا وہ طلبہ جو رہتے تو مدرسوں میں ہی ہیں لیکن انکا نام کھانے کے مستحق طلبہ کی فہرست میں نہیں ہے ان کو بھی صبح کے ناشتہ سمیت دوپہر اور رات کا کھانا مہیا کر ا رہے ہیں۔جمعیتہ علماء ہند کے ضلع جنرل سکیٹری ذہین احمد اور تنظیم ابنائے مدارس کے صدر مہدی حسن عینی قاسمی نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں خدمت خلق کرنے کا یہ بہترین موقع ہے جس کے ذریعہ اللہ بھی راضی ہوگا اور لوگوں کے درمیان مسلمانوں کی جانب سے اچھا پیغام بھی جائے گا جس کے نتیجہ میں محبت و الفت بھی پیدا ہوگی۔اس لئے ملت اور سماج کو اس طرف بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad