تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

سعودی عرب کورونا وائرس سے ایک اور موت،وائرس مریضوں کی تعداد 900 سو تک پہنچی۔

سعودی عرب(یواین اے نیوز 25مارچ2020)سعودی وزارت صحت کے  مطابق مکہ مکرمہ میں کورونا کا ایک اورمریض ہلاک ہو گیا جبکہ مزید 133 افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مجموی تعداد 900 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کی  پریس کانفرنس کے حوالے سے  ویب نیوز ’سبق ‘ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے بچاو کےلیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

 اب تک کورونا کے 29 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں رہیں۔ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔اجتماعی دوری کے اصولوں پر مکمل طور پر عمل کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad