اعظم گڑھ (یواین اے نیوز19مارچ2020)اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں اسوقت افراتفری مچ گئی جب وہاں پر چارمسلم نوجوانوں کو ایس او جی والوں نے رات کے 9 بجکر پچاس منٹ پر گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق بلریا گنج کے جوہر پارک کے پاس سے ایس او جی والوں نے چار لڑکوں کو اٹھا لیا ہے،جن میں سے کچھ کی پہچان پاس کے گاؤں شہاب الدین پور سے کی جارہی ہے ۔البتہ ناموں کی تفصیل نہیں مل سکی ہے۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق اکبر پور میں بیتے دنوں چار لاکھ روپے کی لوٹ ہوئی تھی جس کی وجہ سے پولیس متحرک تھی،اج رات کو بلریاگنج چوراہے سے ایک ہی بائک پر چار لوگ سوار کہیں جارہے تھے،ایس او جی نے انکو پکڑکر حراست میں لے لیا ہے۔آپ کو بتادیں کہ پچھلے دنوں اعظم گڑھ کے سگڑی تحصیل میں بھی 3سے چار لاکھ روپے کی لوٹ ہوئی تھی،کچھ لوگ اس معاملے کو اس سے بھی جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔خبر لکھے جانے تک گرفتارہونے کی کوئی پختہ جانکاری نہیں مل سکی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں