تازہ ترین

بدھ، 4 مارچ، 2020

ابو تو بیمار ہیں ،دلی تشدد میں مارے گئے ذاکر کی بیٹی کو اب بھی اپنے ابو کا انتظار۔


نئی دہلی(یو این اے نیوز 4مارچ 2020) ابو کی طبیعت بہت خراب ہے۔  وہ فی الحال اسپتال میں ہیں۔  جب وہ گھر واپس آیئنگے تو ، میں اور میری بہن اس کے ساتھ سوسے سفر گیم کھیلنگے ۔ دہلی کے تشدد میں جاں بحق ہونے والے 47 سال ذاکر کی 3 سالہ بیٹی عافیہ کو اب بھی اپنے ابو کی واپسی کا انتظار ہے۔  ذاکر کی بیٹی ، جو 24 اور 25 فروری کو تشدد کا شکار ہوئے ذاکر کی بیٹی  ، اپنی ماں کی طرف دیکھتے ہوئے ، اپنے والد کے ساتھ گیم کھیلنے کی بات کرتی ہے۔ ذاکر کی 8 سالہ بیٹی عائشہ اور عافیہ نہیں جانتی ہیں کہ  نماز پڑھنے کے بعد مسجد سے  واپس لوٹتے ہوئے ان کے ابو کو دھار دار ہتھیار سے سے مار دیا 25 فروری کو ، ذاکر مصطفی آباد کے قریب مسجد میں نماز پڑھنے گئے تھے  لیکن تبھی فسادیوں کی زد میں آگئے اور دنگائیونے اسے ہلاک کردیا۔

بقول ایک صحافی نے بتایا ۔ میں نے 27 فروری کو عافیہ سے ملاقات کی ، جب پورا خاندان جی ٹی بی اسپتال کے باہر ذاکر کی لاش کو لینا کا انتظار کر رہا تھا۔  ذاکر کے بھائی ساحل نے بتایا۔ وہاں ایک  لمبی لائن تھی۔  تمام لاشیں ان کے سیریل نمبروں سے نکالی جارہی تھیں۔  دوسرے دن اس نے فون کیا اور بتایا کہ ہم نے ابھی ابھی  بھائی کو دفن کیا ہے۔ 

 'ابو آرام کر رہے ہیں
 ذاکر کی بڑی بیٹی عائشہ اب جانتی ہے کہ اس کے والد کبھی واپس نہیں آئیں گے۔  لیکن تین سالہ عافیہ کو اب بھی امید ہے کہ ابو آیئنگے اور انکے ساتھ گیم کھیلے گی۔ عافیہ اپنے ابو کے  ویلڈنگ کے کام سے واپس آنے کے بعد انکے ساتھ بیٹھ کر گیم کھیلتی تھی۔ گفتگو کے دوران ، عافیہ نے اپنے چچا سے کہا-ابو ابھی بیمار ہیں ، اسی لیےوہ آرام کر رہے ہیں۔جب عافیہ نے ایسا کہا تو اس کی نانی اور ماں نے اسے اپنے سینے سے لگایا اور کہا کہ ہم یہ کیسے بیان کریں کہ ذاکر کبھی نہیں آئے گا۔  کیسے بتائیں کہ اس کے والد کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

 'نفرت ہم سب کو نگل لے گی'
 ذاکر کی اہلیہ مسکان نے اس تشدد کے بارے میں کہا ، "لوگوں کو اس سے کیا فائدہ ملے گا؟ اب تک بہت ساری جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ یہ نفرت ہم سب کو نگل لے گی۔ اسکا روکنا ضروری ہے۔ ذاکر اورمیں مل کر اپنی بیٹیوں کے لۓ بہت سے خواب  سجائے تھے جس طرح عافیہ اپنے ابو کا انتظار کر رہی ہے ، اسی طرح یہ کنبہ حکومت کی طرف سے ملنے والے  معاوضے کے انتظار میں ہے۔  جو انکے زخم پر کچھ مرہم لگانے کا  کام کریگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad