مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز4مارچ2020)ریاست اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ 5 مارچ کو ضلع کے دورے پر آرہے ہیں۔ نائب وزیر اعلی صبح 10,50 بجے پولیس لائن پہنچیں گے، اور اس کے بعد صبح 11 بجکر 10 منٹ پر کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی پیشرفت کے سلسلے میں ضلع کے حکام و متعلقہ افسران سے میٹنگ میں گفت شنید کریں گے۔
اور دوپہر 12,15 پر کلکٹریٹ میںحکام سے میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔ نائب وزیر اعلی12,45پر سرکٹ ہاؤس میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے ۔01.45 بجے لکھنؤ کے لئے روانہ ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں