تازہ ترین

بدھ، 11 مارچ، 2020

لدھیانہ شاہین باغ میں مظاہرین کا حو صلہ بڑھانے پہنچے پنجاب کے شاہی امام

مرکز سرکار سی اے اے کے ذریعہ مذہبی نفرت پھیلانا چاہتی ہے۔دلجیت سنگھ گریوال 
لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز11مارچ2020)شاہین باغ احتجاج کے آج 29ویں دن پنجاب کے شاہی امام شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی مظاہرین کی حوصلہ افزائی کیلئے پہنچے اور تا دیر عوام کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج میں حصہ لیا، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب کانگرس کے سینئر لیڈر دلجیت سنگھ بھولا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار سی اے اے کے ذریعہ بھارت میں تمام مذاہب کے درمیان قائم محبت اور اخوت کا رشتہ توڑنا چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ اس بات کو کوئی بھی انسان با آسانی سمجھ سکتا ہے کہ ملک کی شہریت دینیے کیلئے کسی بھیی مذہب کا نام لیوا ہونا ضروری نہیں ہے، گریوال نے کہا کہ بات سی اے اے میں سے مسلمانوں کو باہر رکھنے کی نہیں ہے بلکہ اس قانون کے ذریعہ آنے والے دنوں میں ملک کی دیگر اقوا م کو باہر نکالنے کی جو سازش تیار کی گئی ہے۔

 اس کی ہے، لوک انصاف بارٹی کے سرپرست اور ایم ایل اے بلوندر سنگھ بینس نے کہا کہ پنجاب کی سرزمینن گرووں پیروں اور پیغمبروں کی سرزمین ہے اور یہاں قائم کیا گیا شاہین باغ پورے بھارت میں اآپسی بھائی چارے کا سندیش دے رہا ہے، بینس نے کہا کہ مودی سرکار نے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک سوائے نفرت پھیلانے کے کوئی اور کام نہیںکیا ہے، انہوں نے کہا کہ روپیہ دن بہ دن نیچے گرتا جا رہا ہے، بینک دیوالہہ پن کے شکار ہو رہے ہیں پرائیوٹ کرنے کے نام پر ملک کی جائیدادیں فروخت کی جا رہی ہیں، بینس نے کہا کہ ایسے دور میں جب ملک مندی اور بے روزگاری کے دور سے گزر رہا ہے تو حکومت کو این آر سی لاگو کرنے کی پڑی ہوئی ہے، ایم ایل اے بینس نے کہا کہ شاہین باغ عوام کا اندولن ہے اس میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہو رہے ہیں اور لوک انصاف پارٹی کے لوگ بھی شاہین باغ کا حصہ ہیں، قابل ذکر ہیکہ آج گلابی باغ مسلم کالنی سے خواتین کا بڑا قافلہ صدر محمد صابر اقبال، قاری مجاہد اسلام کی قیادت میں شامل ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad