اعظم گڑھ،سرائے میر(یواین اے نیوز11مارچ2020)ہم سب کے محبوب ادارہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڑھ میں شعبہ حفظ کی 17درسگاہ اور تجویدوقراءت کا دو حلقہ ہے مذکورہ شعبہ میں طلباء کی تعداد تقریبا 600 ہے ہر سال 60 سے زائد طلبہ قرآن کریم کے حفظ کا دور مکمل کرکے فارغ ہوتے ہیں گزشتہ سال فارغین کی جماعت میں سے 19 طلبہ نے بیک نشست قرآن کریم حفظ سنایا تھا ،جن کو مدرسہ ہٰذا کے ناظم اعلی حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد احمداللہ صاحب پھولپوری زید مجدہم کے بدست اعزاز ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ، امسال طلباء میں مزید حوصلہ اور جذبہ پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں 25 طلباء نے حصہ لیا،۔
پہلی نشست 12رجب 1441ھ مطابق 8مارچ 2020 ءبروز یکشنبہ منعقد ہوئی جس میں 13طلبہ کا مکمل قرآن کریم درسگاہ تبدیل کرکے سناگیا،دوسری نشست 14 رجب مطابق 10 مارچ بروز سہ شنبہ 12طلبہ نے حصہ لیا،قابل مبارکباد ہیں وہ طلباء جنہوں نے بیک نشست مکمل قرآن مجید سنا کر خدائی کرشمہ دکھا دیا اور لائق ستائش ہیں منتظمین مدرسہ جنہوں نے باصلاحیت اساتذہ کرام کی نگرانی میں تعلیم اوربہتر نظام کے ذریعہ طلبہ کو اس قابل بنایا ،نیز قابل تعریف ہیں ان کے والدین جنہوں نے ایسی تعلیم و تربیت والے مدرسہ میں داخل درس کیا یہاں کی تعلیم و تربیت مثالی ہے جو محسن الامت حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد عبد اللہ صاحب پھول پوری رح کا جاری کردہ ہے اس کو ترقی دینے میں حضرت کے جانشین کوشاں ہیں۔
بیک نشست قرآن کریم سنانےوالے حفاظ کرام کے اسمائے گرامی۔
1محمد عثمان بن ابوطالب صاحب ڈمری،2 محمد احسن بن حافظ محمد راشد صاحب صاحب اسرولی،3 محمد راغب بن حافظ محمد عثمان صاحب سرائمیر ،4 محمد حارث بن محمد حاتم صاحب مرحوم،5 ابوہریرہ بن عقیل احمد صاحب پھولپور، 6 محمد شارب بن محمد شاہد کھٹہنہ،7محمد کیف بن جمال الدین صاحب بھبھواں غازیپور،8محمد آصف بن قاری وصی احمد صاحب مرحوم بہرائچ ،9 محمد اسامہ بن قاری مجیب الرحمن صاحب پورنیہ،10 عبدالباسط بن حافظ خورشید احمد صاحب دیدارگنج ،11محمد ذکوان بن قاری محمد سلمان صاحب بارہ بنکی،12محمد یونس بن مولانا عبد البر صاحب جگدیشپور ،13 آفتاب عالم بن عارف حسین احمد صاحب جھارکھنڈ،14 محمد حاتم بن مشیرعالم صاحب کھریواں15،محمد عارش بن غفران احمد صاحب کھریواں،16محمد عمیر بن عزیزالرحمن صاحب جگدیشپور، 17ابو معاذبن محمد شاہد صاحب پھول پور، 18محمد اشرف بن عبدالحی صاحب بستی ،19 محمد حمدان بن خلیق الرحمن صاحب سرائمیر، 20امداداللہ بن رضوان احمد صاحب جگدیش پور ،21محمد عاکف بن اخلاق احمد صاحب سرائمیر22،محمد جاسم بن مولانا عبدالعظیم صاحب فتن پور،23 محمد سلمان بن شاداب عالم صاحب سرائمیر ، 24 محمدسعد بن شہزاد عالم صاحب سرائمیر، 25محمد سلمان بن جلال الدین صاحب عالم پور

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں