تازہ ترین

اتوار، 2 فروری، 2020

ہندوستان کو ہندو راشٹربنانے اور منوسمرتی نافذ کرنے کے سنگھ پریوار کے ایجنڈے کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ ایم کے فیضی

تروننداپورم(یواین اے نیوز 2فروری2020) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کیرلا شاخہ کی جانب سے مرکزی بی جے پی حکومت کے طرف سے لائے گئے شہریت قوانین سی اے اے کو منسوح کرنے، این آر سی کو اور این پی آر کو واپس لینے اور آئین ہند کی حفاظت کرنے کے مطالبے کو لیکر گزشتہ 17جنوری 2020سے ریاست کیرلا کے تمام14 اضلاع میں کیرلم سے راج بھون' سٹیزن مارچ ' ریالی او ر عوامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مہم کے اختتام کے طور پر یکم فروری 2020کو تروننداپورم شہر کے ایسٹ فورٹ ، گاندھی پارک سے ایک ریالی نکالی گئی جس کا اختتام راج بھون کے قریب ہوا۔ا حتجاجی ریالی کو ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے جھنڈا لہر کر آغاز کیا۔ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید فیضی نے مارچ کی قیادت کی۔ ریالی کے اختتام پر راج بھون کے سامنے ایک عوامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد مدعو رہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی نائب صدر ایم کے منوج کمار نے استقبالیہ تقریر کی۔

ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر جیسے کالے قوانین کی مخالفت میں ایس ڈی پی آئی ملک بھر میں احتجاجات درج کرارہی ہے ۔ ملک بھر میں کئی جگہ پارٹی کے کارکنان کوگرفتار بھی کیا گیا ہے اور ہماری پارٹی پرپابندی عائد کرنے کی سازشیں بھی رچی جارہی ہیں لیکن ان سب کی پرواہ کئے بغیر ہم بی جے پی کی فسطائیت کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارا ملک سیکولر ملک ہے اور آج بی جے پی حکومت اور سنگھ پریوار مذہب کے نام پر ملک کے عوام کو تقسیم کررہی ہے اور ہمارے ملک ہندوستان کو ہندو راشٹرا بنانے اورمنوسمرتی نافذ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بی جے پی اور سنگھ پریوار کے اس خواب کو ایس ڈی پی آئی کھبی پورا ہونے اور کامیاب ہونے نہیں دے گی۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کہتے ہیں کہ این آرسی اور سی اے اے کے معاملے میں وہ ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، لیکن ان کا یہ خواب بھی پورا نہیں ہوگا۔

ایم کے فیضی نے اپنی تقریر کے اختتام میں کہا کہ آئین ہند اور ملک کی جمہوریت کو بچانے اور عوام کے حقوق کیلئے انصاف کی لڑائی جاری رہے گی اور ہمیشہ کی طرح اس لڑائی میں ایس ڈی پی آئی صف اول میں کھڑے رہی گی۔ مہمان خصوصی بھیم آرمی چیف چند ر شیکھرآزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے جامع مسجد کی تاریخی سیڑھیوں سے ملک کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اس ملک کے ایک بھی شہری کو حراست کیمپ میں نہیں جانے دیں گے۔ اس ملک کے عوام نے ایک چوکیدار کو چوکیدار ی پر رکھا تھا ، آج وہ چوکیدار ملک کے مالکوں سے یہ پوچھ رہا ہے کہ تم اس ملک کے مالک ہو یا نہیں ہو۔ اس ملک کی مٹی میں ہمارے آبا ؤ اجداد کا خون ہے ۔ ہم نے اس ملک کی آزادی کیلئے قربانیا ں دی ہیں۔ ہمارے جمہوری ملک میں وہی ہوگا جو عوام چاہتی ہے ۔ ہمیں ان کالے قوانین سے آزادی چاہئے ۔ اس ملک کے عوام بی جے پی جیسے ملک کو توڑنے والی پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں نہیں لائیں گے۔ ہمار ا ملک آرایس ایس کے ناگپور ہدایات پر نہیں بلکہ با با صاحب امبیڈکر کے دستور پر چلے گا ، جب تک دستور ہند ہے وہ کچھ نہیں کرسکیں گے۔ جب تک یہ کالے قوانین واپس نہیں لیتی اور وزیر داخلہ استعفی دیکرملک کے عوام معافی نہیں مانگیں تب تک ہماری لڑائی جارہی گی۔ ملک کے عوام کو چاہئے کہ وہ اتحاد و اتفاق سے رہیں ۔ 

آج پورے ملک میں احتجاج جاری ہیں ، شاہین باغ کی طرح ملک میںہزاروں شاہین باغ بن چکے ہیں ۔ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم اس تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ حکومت بھی ڈری ہوئی ہے اور وہ اپنے ایجنٹوں کو ہمارے درمیان بھیج کر ہماری پرامن تحریک کو بگاڑنا چا ہے گی ۔ لہذا ملک کے عوام کو ہوشیار رہنا چاہئے اور اسی پر امن طریقے سے اس تحریک کو آگے بڑھانا چاہئے ۔چندر شیکھر نے وعدہ کیا کہ وہ اس تحریک میں بڑے پیمانے پر او بی سی اور دلتوں اور آدی واسیوں کو بھی میں شامل کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کیا کہ اس تحریک کو کھبی ٹھنڈا پڑنے نہ دیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم ہی جیتیں گے۔عوامی اجلاس میں اڈوکیٹ محمود پراچہ، ایس ڈی پی آئی قومی جنر ل سکریٹری محمد شفیع، جنوبی کیرلا جمیعتہ العلماء جنرل سکریٹری توڈیورمحمد کنجو مولوی،ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو ریاستی صدر محمد مبارک، ویلفیئر پارٹی ریاستی جنرل سکریٹری کے اے شفیق، پاپولرفرنٹ آف انڈیا ریاستی جنرل سکریٹری سی پی محمد بشیر۔

بھیم آرمی کیرلا چیف اڈوکیٹ دیپو،فنکار سمیت ساموس، سماجی کارکن ایس پی ادے کمار، آل انڈیا امامس کونسل ریاستی جنرل سکریٹری محمد ارشد ندوی، کیمپس فرنٹ ریاستی صدر کے ایچ عبدالہادی، انڈین دلت فیڈریشن ریاستی جنرل سکریٹری پالیکل سامویلس،پی ڈی پی ریاستی جنر ل سکریٹری سابوکوٹاراکارا، ویمن انڈیا موؤمنٹ ریاستی صدر کے کے ریحانات، ایس ڈی پی آئی ریاستی نائب صدراشرف مولوی، ریاستی جنرل سکریٹریان پی عبدالحمید، رائے اراکل ، تلسی دھرن پالیکل،ریاستی خازن اجمل اسماعیل ، SDTUریاستی جنرل سکریٹری نوشاد منگلاسیری اور ایس ڈی پی آئی تروننداپورم ضلعی صدر زیاد کنڈالا نے خطاب کیا۔ اس احتجاجی ریالی اور عوامی اجلاس میں خواتین سمیت ہزاروں پارٹی کارکنا ن اور عوام شریک رہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad